Pakistan applies to IMF for new bailout package of $6 billion to $8 billion

Pakistan has formally applied to the IMF for a new bailout package of $6 billion to $8 billion. It has also asked for an IMF review mission to be sent to Pakistan in May so that matters relating to a bailout package for the next 3 years can be settled.

Join the conversation

Translating from the Urdu… 1 of 2 Read the original

A file photo is shown of the IMF emblem at Washington. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of the IMF emblem at Washington. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articlePakistan applies to IMF for new bailout package of $6 billion to $8 billion2 min · device voice0:00 / 1:53

— پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے باضابطہ طور پر 6 سے 8 ارب ڈالرز کے نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے درخواست کر دی ہے، پاکستان نے مئی میں آئی ایم ایف کا ریویو مشن پاکستان بھجوانے کی درخواست بھی کی ہے تاکہ آئندہ 3 برس کیلئے بیل آؤٹ پیکج کے معاملات کو طے کیا جا سکے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو طے پایا تھا۔

عالمی مالیاتی ادارہ کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالرز کی آخری قسط فراہم کی جائے گی جس کے بعد 3 ارب ڈالرز کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے نئے بیل آؤٹ پیکج کا حقیقی حجم اور دورانیہ آئندہ ماہ فریقین کے مابین طے ہو گا، حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طویل المدتی اور بڑے اقتصادی بیل آؤٹ پیکج کے حصول پر بات کرے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نئے بیل آؤٹ پیکج کا ہدف نئے میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنا ہو گا جبکہ آئی ایم ایف اس بات پر بھی زور دے چکا ہے کہ پاکستانی معیشت کو بحال کرنے کیلئے اصلاحات کو ترجیح دینا نئے بیل آؤٹ پیکج کے حصول سے زیادہ اہم ہے، اگر 6 سے 8 ارب کا بیل آؤٹ پیکج منظور ہو جائے تو یہ ملکی تاریخ میں آئی ایم ایف کا سب سے بڑا پیکج ہو گا۔

TT Business Desk

Economy, markets and business news from The Thursday Times' business desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media