راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — دورانِ عدت نکاح کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں، رہائی کیلئے روبکار جاری کر دیئے گئے۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلز کو منظور کرتے ہوئے سات سات برس قید کی سزاؤں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان اور بشریٰ بی بی کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔
یاد رہے کہ رواں سال 3 فروری کو اسلام آباد کے سول جج قدرت اللّٰہ نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سات سات برس قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں جبکہ آج عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا ہے۔