Latest stories about Bushra Bibi

بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب مبینہ آڈیو لیک کیس پر سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

سپریم کورٹ نے بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیے اور ہائی کورٹ کے 25 جون کے حکم کو معطل کر دیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کر لیا گیا

نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری ڈال دی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس میں سزائیں کالعدم قرار دے دی گئیں

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلز کو منظور کرتے ہوئے سات سات برس قید کی سزاؤں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، مختصر فیصلے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کر دیا گیا۔

کابینہ میں 190 ملین پاونڈز رقم سے متعلق کاغذات بند لفافہ میں منظور کروائے گئے، پرویز خٹک

شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا کہ پاکستان سے غیر قانونی طور پر باہر بھجوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی اور واپس آ رہی ہے، رقم کے حوالہ سے کاغذات بند لفافہ میں پیش کیے گئے، اضافی ایجنڈے پر مجھ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے اعتراض کیا۔ پرویز خٹک

سابق برازیلین صدر بولسونارو پر قیمتی گھڑیوں سمیت مہنگے سعودی تحائف فروخت کرنے پر فرد جرم عائد، دی واشنگٹن پوسٹ

برازیل کی وفاقی پولیس نے سابق برازیلین صدر بولسونارو پر سعودی شاہی خاندان کی جانب سے دی گئی ہیرے کی قیمتی گھڑیاں اور اہلیہ کو دیئے گئے قیمتی زیورات امریکی شاپنگ مال میں فروخت کرنے پر فردِ جرم عائد کر دی۔

تازہ خبریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 83,000 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 83 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 350 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 83,000 ہزار پوائٹس کی سطح عبور کر چکا ہے۔

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالتی فیصلے کے خلاف نظرِثانی درخواستیں منظور کر لی گئیں، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 82 ہزار 500 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 82 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 600 سو سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 82 ہزار 500 پوائٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

کہتے تھے گلے میں رسا ڈال کر کھینچ کر نکالیں گے، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ نواز شریف

کہتے تھے نواز شریف کی گردن میں رسا ڈال کر کھینچ کر وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالیں گے، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، دھرنا سیاست نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا، ریاست کے ستونوں نے بھی اچھا سلوک نہیں کیا، ایسی کونسی جماعت ہے جس نے پاکستان میں مسلم لیگ (ن) جتنا کام کیا ہو؟

کسی کو بینچ میں شامل ہونے پر مجبور نہیں کر سکتا، مرضی کے بینچز والے زمانے چلے گئے۔ چیف جسٹس

لوگوں کو یہاں مرضی کے بینچز کی عادت ہے لیکن وہ زمانے چلے گئے، میں کسی کو بینچ میں شامل ہونے پر مجبور نہیں کر سکتا، یہاں فیصلوں کو رجسٹرار سے ختم کروایا جاتا رہا، کیا ماضی میں یہاں سینیارٹی پر بینچز بنتے رہے؟
error: