دہشتگردی کو اس کے سہولت کاروں سمیت شکست دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ریاست کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو قیمت چکانا ہو گی۔ دہشتگردی کو اس کے سہولت کاروں سمیت شکست دیں گے۔ پاکستان میں دیرپا اور پائیدار امن کا قیام یقینی بنائیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر۔

وانا، جنوبی وزیرستان (تھرسڈے ٹائمز) — آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں، شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان میں دیرپا اور پائیدار امن کا قیام یقینی بنائیں گے، ریاست کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو قیمت چکانا ہو گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا ہے، کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سیکیورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشتگردی کیلئے جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے عزم، جذبہ اور ثابت قدمی کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں، شہداء کو نہ بھولیں گے اور نہ ان کی قربانیوں کو فراموش کیا جائے گا، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج دیگر سیکیورٹی ایجنسیز کے تعاون سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے گی، ہم پاکستان میں دیرپا اور پائیدار امن کا قیام یقینی بنائیں گے اور دہشتگردی و انتہا پسندی کو اس کے سہولت کاروں سمیت شکست دیں گے، ریاست کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو قیمت چکانا ہو گی۔

آئی ایس پی آر (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں میں ملوث فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے گا، دہشتگردی پر اکسانے اور اس کی مالی معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: