بیجنگ (تھرسڈے ٹائمز) — ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہم کبھی اس چیز کی اجازت نہیں دیں گے کہ ایک ملک اپنے جھوٹے بیانیہ کی بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے ہم پر چڑھ دوڑے، پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی نہ اب ہم جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، شہادت ہمارے لیے ایک اعزاز ہے، امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے آہنی دیوار میں افواج و عوام اور حکومت و میڈیا اور نوجوان طبقہ شامل ہیں، پاکستان اور چین دنیا میں دو ذمہ دار ممالک ہیں اور خطہ میں قیامِ امن کیلئے کوشاں ہیں۔
پاکستانی قوم نہ پہلے کبھی جھکی اور نہ کبھی اور نہ کبھی آئندہ جھکے گی۔ ہمارے لیے شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، یہ یونیفارم پہننا اور اپنے وطن کیلئے پر قربان سب سے بڑا اعزاز ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی چینی ٹی وی سے گفتگو pic.twitter.com/bXVQ3ALbDG— The Thursday Times (@thursday_times) May 20, 2025
کبھی کسی ملک کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنے جھوٹے بیانیہ کی بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے ہم پر چڑھ دوڑے۔
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے چینی نیوز ایجنسی ’’سی جی ٹی این چائنہ اردو‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰه تعالیٰ کی مدد سے ’’معرکہِ حق‘‘ میں حاصل ہونے والی فتح کی سب سے بڑی وجہ ہمارا عزم اور ہماری خود اعتمادی ہے، ہم کبھی اس چیز کی اجازت نہیں دیں گے کہ ایک ملک اپنے جھوٹے بیانیہ کی بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے ہم پر چڑھ دوڑے، جب عزم مضبوط ہو تو بین الاقوامی برادری بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی نہ اب ہم جھکیں گے، شہادت ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ کیا موجودہ جدید دنیا میں کوئی ملک اپنے پڑوسی ممالک پر اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش کر سکتا ہے؟ پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی نہ اب ہم جھکیں گے، پہلے بھی کہا تھا اور پھر دوہراتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، چاہے نیلی وردی والا ہو یا سفید ہو یا پھر خاکی، شہادت ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔
امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے آہنی دیوار میں افواج، عوام، حکومت، میڈیا اور نوجوان طبقہ شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آج آپ پاکستان کی گلیوں کو دیکھیں تو لوگ فتح کا جشن نہیں منا رہے بلکہ اللّٰه کا شکر ادا کر رہے ہیں، پاکستانی قوم امن پسند قوم ہے، ہم غرور کرنے کی بجائے اللّٰه کے حضور شکر ادا کرنے والی قوم ہیں، امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے آہنی دیوار میں افواج، عوام، حکومت، میڈیا اور نوجوان طبقہ شامل ہیں، اس کا رخ اب ہم نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کی طرف موڑنا ہے جس کے بعد ہم ترقی کی نئی منازل کو چھوئیں گے۔
پاکستان اور چین دنیا میں دو ذمہ دار ممالک ہیں اور خطہ میں قیامِ امن کیلئے کوشاں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردی ہے جبکہ پاکستان اور چین دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے متحد ہیں اور خطہ میں امن کے قیام کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان اور چین دنیا میں 2 ذمہ دار ممالک ہیں، پاکستان اور چین کی پہلی ترجیح لوگوں کی فلاح و بہبود ہے، ملکوں اور اقوام کی ترقی قیامِ امن کی مرہونِ منت ہے۔
دنیا کئی بڑے چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ دنیا کے میچور اور بڑے ممالک کا ویژن بھی بڑا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں، دنیا اس وقت کئی بڑے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کا سامنا ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل درپیش ہیں، دنیا کو مس انفارمیشن کا سامنا ہے، ان مسائل سے نمٹنے کیلئے بڑے ممالک کام کر رہے ہیں۔
چین نے بہت کم عرصہ میں سب سے بڑی آبادی کے ساتھ ترقی و خوشحالی کا ماڈل پیش کیا ہے۔
پاکستان کے دیرینہ دوست ’’چین‘‘ کو سراہتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ چین نے جس قدر طرح کم عرصہ میں دنیا کی سب سے بڑی آبادی کے ساتھ ترقی و خوشحالی کا ماڈل پیش کیا ہے وہ دنیا کیلئے حیران کن ہے اور پاکستان کے عوام بھی ترقی و خوشحالی کی جانب سفر کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردی کا مقصد ہی ترقی کو روکنا ہے لیکن ہم اسے شکست دے کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔