پاکستانی عوام شاندار ہیں اور ان کے پاس اِس وقت بہترین قیادت موجود ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے تصادم کو ختم کروایا ہے۔ پاکستانی عوام ’’شاندار‘‘ ہیں اور ان کے پاس اِس وقت بہترین ’’قیادت‘‘ موجود ہے۔ جلد پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے جارہے ہیں۔

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

President Donald Trump is set to address the nation from the Oval Office at 2 p.m. Eastern Time with the White House insisting the focus is defence policy even as rumours swirl over his health and possible resignation. — FILE/THE THURSDAY TIMES
President Donald Trump is set to address the nation from the Oval Office at 2 p.m. Eastern Time with the White House insisting the focus is defence policy even as rumours swirl over his health and possible resignation. — FILE/THE THURSDAY TIMES

— امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑے تنازع کو حل کیا، ہم پاکستان کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ کر رہے ہیں، میں کہوں گا کہ پاکستان کے پاس بہت شاندار لوگ ہیں اور واقعی فی الوقت ایک عظیم لیڈر بھی ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑے تنازع کو حل کیا، میرے خیال میں ہم نے ایک سمجھوتا کر لیا ہے، ہم پاکستان کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں اور بھارت کے ساتھ بھی، میں نے ان سے کہا کہ تم لوگ کیا کر رہے ہو؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاک بھارت تناؤ سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی تھی، فائرنگ بڑھتی جا رہی تھی، جنگ دونوں ممالک کی سرحدوں کے اندر گہرائی تک جا چکی تھی، ہم نے ان سے بات کی اور میرا خیال ہے کہ ہم نے معاملہ حل کروا دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہنا مجھے اچھا نہیں لگتا لیکن دو دن بعد کچھ ہو جاتا ہے اور سب کہتے ہیں کہ یہ ٹرمپ کی غلطی ہے، میں کہوں گا کہ پاکستان کے پاس بہت شاندار لوگ ہیں اور واقعی پاکستان کے پاس فی الوقت ایک عظیم لیڈر بھی ہے۔

TT Foreign Desk

World news from The Thursday Times' foreign desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media