استنبول میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک قیادت سے اہم ملاقات، پاکستان کو “برادر ملک” قرار دیا گیا

استنبول میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلر اور زمینی افواج کے کمانڈر جنرل بائرکتاروغلو سے اہم ملاقات۔ ترک وزیر دفاع نے پاکستان کو "برادر ملک" قرار دیتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری اور عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

استنبول (تھرسڈے ٹائمز)پاکستان کے سپہ سالار، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے استنبول میں ترکی کے وزیرِ دفاع یاشار گلر سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال، اور اسٹریٹجک شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں ترکی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل سلچک بائرکتاروغلو بھی شریک تھے، جنہوں نے اس سے قبل فیلڈ مارشل منیر کے ساتھ ایک علیحدہ دو طرفہ اجلاس بھی منعقد کیا۔ ان ملاقاتوں کا مرکز دونوں ممالک کے مابین فوجی مشقوں، دفاعی صنعت میں اشتراک، اور انسدادِ دہشتگردی میں تعاون کو مزید وسعت دینا تھا۔

ترکی کی وزارتِ دفاع نے اپنے سرکاری اعلامیے میں پاکستان کو “برادر ملک” قرار دیا، اور دونوں اقوام کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور اسٹریٹجک تعلقات کی گہرائی کو اجاگر کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے قابلِ اعتماد شراکت دار ہیں، جن کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ ترکی کے ساتھ دفاعی اشتراک کو نئی جہت دے گا اور باہمی تعلقات میں نئی توانائی بھردے گا۔ مبصرین اسے خطے میں ابھرتے ہوئے دفاعی توازن اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صف بندیوں کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: