پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، جنوبی ایشیاء کے تزویراتی استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ضروری ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔

کوئٹہ (تھرسڈے ٹائمز) — آرمی چیف فیلڈ سید مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’’معرکہِ حق‘‘ کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، جنوبی ایشیاء کے تزویراتی استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ضروری ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ہے جہاں کور کمانڈر اور کمانڈنٹ سٹاف نے فیلڈ مارشل کا بھرپور استقبال کیا جبکہ آرمی چیف نے ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے طلباء و آفیسرز اور فیکلٹی سے خطاب بھی کیا۔

قومی قیادت میں پاکستان کے عوام مادرِ وطن کے دفاع کیلئے آہنی دیوار بن گئے۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’معرکہِ حق‘‘ کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، قومی قیادت میں پاکستان کے عوام مادرِ وطن کے دفاع کیلئے آہنی دیوار بن گئے، پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

کسی بھی جارحیت اور تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا اعادہ

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی ماحول پر تبصرہ کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے تنازعات کی نوعیت پر روشنی ڈالی جبکہ انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فوجی جارحیت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو خطرناک قرار دیا اور کسی بھی جارحیت اور تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا اعادہ کیا۔

پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی طرف سے غیر قانونی آبی دہشتگردی (ہائیڈرو ٹیررازم) کے خلاف خبردار کیا اور کہا کہ پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، جنوبی ایشیاء کے تزویراتی استحکام کیلئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ دیرینہ تنازع کشمیر کا پُرامن حل ضروری ہے۔

دہشتگردی کے خلاف قوم کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاکستان کے اندر بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشتگردی کی تمام شکلوں کے خلاف کامیابی حاصل کی جائے گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری کوششوں کو سبوتاژ کرنے والی دشمنانہ سازشوں کو مکمل طور پر شکست دی جائے گی۔

اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، جذبہ اور عزم کے ساتھ ادا کریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے طلباء اور افسران کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، جذبہ اور عزم کے ساتھ ادا کریں، آرمی چیف نے اختراعی سوچ اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کو مستقبل کے عسکری راہنماؤں کی اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے سراہتے ہوئے کہا کہ تربیت نہ صرف موجودہ حالات کی عکاسی کرے بلکہ ہمیں مستقبل کے میدانِ جنگ کیلئے بھی تیار کرے جہاں چستی، جدت اور غیر متزلزل عزم درکار ہو گا۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: