مودی کی نجی زندگی بارے امریکی ایجنسیوں کے پاس مواد بھارت کو غیر ملکی بلیک میلنگ کا شکار بنا سکتا ہے، بھارتی سیاستدان سبرامنین سوامی

نریندر مودی کی ذاتی زندگی بارے امریکی ایجنسیوں کے پاس ایسا مواد اور تصاویر موجود ہیں جن کے باعث ان کیلئے امریکی دباؤ سے بچنا مشکل ہو سکتا ہے، یہ صورتحال بھارت کے قومی مفادات کیلئے نقصان دہ ثابت ہو کر ملک کو غیر ملکی بلیک میلنگ کا شکار بنا سکتی ہے۔

Raaye dein

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

Indian politician Subramanian Swamy claims that aspects of Prime Minister Narendra Modi’s private life could expose India to foreign blackmail and damage national interests.. — MICHAEL MCCALL FOR THE THURSDAY TIMES
Indian politician Subramanian Swamy claims that aspects of Prime Minister Narendra Modi’s private life could expose India to foreign blackmail and damage national interests.. — MICHAEL MCCALL FOR THE THURSDAY TIMES

نئی دہلی (دی تھرسڈے ٹائمز) — بھارتی سیاست دان اور سابق مرکزی وزیر سبرامنین سوامی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مودی کی ذاتی زندگی سے متعلق بعض انکشافات بھارت کے قومی مفاد کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

سبرامنین سوامی کے مطابق، نریندر مودی کے لیے امریکی دباؤ سے بچنا مشکل ہوگا، کیونکہ امریکی ایجنسیوں کے پاس انہیں بلیک میل کرنے کے لیے تصاویر موجود ہیں۔ یہ بھارت کے قومی مفادات کو نقصان پہنچاتی ہے۔

https://twitter.com/Swamy39/status/1995039657197719796

انہوں نے کہا کہ مودی دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ برہمچاری ہیں، لیکن حقیقت میں وہ ایک غیر شادی شدہ شخص ہیں جن کا خواتین کے ساتھ تعلق رہا ہے، چاہے وہ اس بات کو تسلیم کریں یا نہ کریں۔

اسکینڈلز اور خفیہ معلومات غیر ملکی طاقتوں کو بلیک میلنگ کا موقع فراہم کر سکتی ہیں، جس سے بھارت کی پالیسی آزادی اور فیصلہ سازی پر دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media