سابق افغان جنرل نے افغان طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان کر دیا

سابق افغان جنرل نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان کر دیا۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ سمیع سادات نے طالبان حکومت کے ارکان، اڈوں اور قیادت کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے امریکا اور نیٹو سے سیاسی و مادی مدد کی درخواست بھی کی ہے۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

Former Afghan general Sami Sadat has announced the launch of armed operations against the Taliban and appealed to the United States and NATO for political and material support. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES
Former Afghan general Sami Sadat has announced the launch of armed operations against the Taliban and appealed to the United States and NATO for political and material support. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES
Listen to this articleسابق افغان جنرل نے افغان طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان کر دیا2 min · device voice0:00 / 1:41

— سابق افغان فوجی جنرل نے افغان طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے امریکا اور نیٹو سے مدد کی درخواست کر دی۔

سابق افغان جنرل اور ”افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ“ نامی مسلح گروہ کے سربراہ سمیع سادات نے اتوار کے روز ایک ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ اُنہیں افغان طالبان حکومت کے خلاف جنگی کارروائیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

افغان فوجی وردی میں ملبوس سمیع سادات نے کہا کہ طالبان حکومت کے ارکان، اڈوں اور قیادت کو نشانہ بنانے کے ساتھ جنگی کارروائیوں کے پہلے مرحلہ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے القاعدہ، تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، اسلامک سٹیٹ اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف بھی جنگ کا اعلان کیا۔

سابق افغان جنرل نے ویڈیو بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ کسی تصفیہ تک پہنچنے کا خیال مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا مقصد 2004 کے آئین اور لویہ جرگہ کے تحت آزاد اور آئینی افغانستان کی بحالی ہے۔

سربراہ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ سمیع سادات نے اپنے ویڈیو بیان میں امریکا اور نیٹو سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اِس مشکل وقت میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کو سیاسی اور مادی تعاون فراہم کریں۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media