نواز شریف عام انتخابات میں فتح یاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ

نواز شریف الیکشن میں فتحیاب ہو کر وزیراعظم منتخب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، وہ مشکل ترین حالات سے نکل کر سیاسی میدان میں ابھرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، نواز شریف ملک کی معاشی اور سفارتی سطوح پر بہتری لا سکتے ہیں، دی واشنگٹن پوسٹ۔

عمران خان نے پاکستان میں خاندانوں کے اندر تقسیم پیدا کر دی ہے، برطانوی نشریاتی ادارہ

عمران خان نے اپنی طرزِ سیاست سے پاکستان کے اندر خاندانوں میں تقسیم پیدا کر دی ہے، عمران خان کی وجہ سے خاندانوں کے اندر تعلقات اور رشتوں میں دراڑیں پیدا ہوئی ہیں جبکہ یہ تقسیمِ مزید گہری ہو رہی ہے۔

نواز شریف سیاسی منظر نامہ کو پلٹنے میں بادشاہ کی حیثیت رکھتے ہیں، برطانوی نشریاتی ادارہ

نواز شریف کی حالیہ وطن واپسی ماضی کی نسبت زیادہ طاقتور ہے، نواز شریف ایک بار پھر وزیراعظم منتخب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، نواز شریف تین دہائیوں سے ملکی سیاست پر غالب ہیں اور سیاسی منظر نامہ کو پلٹنے میں بادشاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پاکستان دنیا میں نیا ’’چین‘‘ بن کر ابھر سکتا ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ’’مارگن سٹینلے‘‘ کا 2015 میں کیا گیا دعویٰ

نواز شریف حکومت (2015) میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر "مارگن سٹینلے" کا دعویٰ؛ پاکستان دنیا میں نیا "چین" بن کر ابھر سکتا ہے، پاکستان عالمی معیشت میں نمایاں کردار ادا کریگا، پاکستان سٹاک مارکیٹ نے 2014 میں منافع کے لحاظ سے عالمی مارکیٹس سے برتری حاصل کی

نواز شریف نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ملکی معیشت کو سنبھالنے میں بہترین کردار ادا کیا، جریدہ بلومبرگ

نواز شریف نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ملکی معیشت کو سنبھالنے میں بہترین کردار ادا کیا، مسلم لیگ (ن) کے ادوارِ حکومت میں شہریوں کو کم از کم معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، نئی حکومت کو مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہو گا۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: