اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ شاہ محمود قریشی کی بھی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی، اور انہیں بھی بری کر دیا گیا۔