2019 جنرل عاصم منیر بطور آئی ایس آئی چیف 2019 میں بشری بی بی اور خاندان کے دوسرے افراد کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کرنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے انہیں آئی ایس آئی چیف کے عہدہ سے برطرف کروا دیا۔
میرے حامیوں کو معلوم ہے کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس کے پیچھے حکومت کا ہاتھ تھا جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات بھی نہیں کی گئیں۔جب مجھے فوج نے اغواء کروایا تو ایسا سخت ردعمل تو آنا ہی تھا۔
تحریک انصاف کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعہ بنائی گئی خاتون کی تصویر کو اصل خاتون کی تصویر بتاتے ہوئے وسیع پیمانے پر پھیلایا اور مزاحمت کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا، یہاں تک کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”فیس بک“ پر اس تصویر کو تحریکِ انصاف کے آفیشل پیج سے بھی شیئر گیا۔
بشریٰ بی بی نے ہی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نام سے ایک غیر سرکاری فلاحی تنظیم بنانے کیلئے راغب کیا جس کے تحت اسلام آباد سے باہر مبینہ طور پر روحانیت اور اسلامی تعلیمات سے وابستہ ایک یونیورسٹی چلائی جا رہی ہے جبکہ یہی ٹرسٹ عمران خان اور بشریٰ کے خلاف کرپشن کے الزامات کا حصہ ہے۔
ایک دہائی تک سیاسی طور پر حزبِ اختلاف میں رہنے کے بعد عمران خان نے قوم پرست ایجنڈا اپنانا شروع کیا اور اسلام پسند اور مغرب مخالف بیانیہ اپناتے ہوئے خود کو ایک متقی مسلمان کے طور پر پیش کیا حالانکہ اس سے پہلے وہ مغرب زدہ شخص اور ایک پلے بوائے کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.