جو لوگ کہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ کرجائیگا انہیں منہ کی کھانی پڑی ہے، اسحاق ڈار

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، اس معاہدے کیلئے وزیراعظم صاحب نے بہت محنت کی ہے اور اس حوالے سے پچھلے 10 دن بہت اہم تھے، پاکستان سری لنکا بننے والا ملک نہیں ہے، اگر آئی ایم ایف نہ بھی ہوتا تب بھی ہم ڈیفالٹ نہ کرتے، ہمارے پاس پلان بی موجود تھا۔

ہم نے اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگا کر پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، شہباز شریف

یہ لمحہِ فخریہ نہیں بلکہ لمحہِ فکریہ ہے، قرضوں سے قومیں ترقی نہیں کیا کرتیں بلکہ یہ ہماری مجبوری ہے کہ ان حالات میں ایسا کرنا پڑا، دعا کریں کہ یہ آخری موقع ہو کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام کا حصہ ہوں، اللّٰہ کرے کہ ہمیں دوبارہ اس کے پاس نہ جانا پڑے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے معاہدہ طے کر لیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سٹاف لیول معاہدہ طے ہوگیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہوا ہے۔

پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار کر لیا گیا

سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، یہ کونسل سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو کا کردار ادا کرے گی جبکہ زراعت، لائیو سٹاک، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں صلاحیتوں کے علاوہ توانائی اور زرعی پیداوار میں بھی اصل ملکی صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔

پہلی روسی ایل پی جی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی

روس سے خام تیل کے بعد اب 10 ٹینکرز پر مشتمل کارگو ایل پی جی لے کر براستہ طور خم بارڈر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

تاریخ میں پہلی بار روسی بحری جہاز 45 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر پاکستان میں کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔

بجٹ 2023-24 کے اہم نکات

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے (2023-24) کیلئے پیش کیے گئے بجٹ کے چیدہ نکات

بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 450 ارب روپے سے زائد کا اعلان

اس پروگرام کے تحت 93 لاکھ خاندانوں کو 8750 روہے فی سہ ماہی کے حساب سے بینظیر کفالت کیش ٹرانسفر کی سہولت میسر ہو گی جس کیلئے 346 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ افراطِ زر کی مماثلت سے اس میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی سربراہی میں ایکسپورٹ کونسل آف پاکستان کے قیام کا اعلان

اسحاق ڈار نے بتایا کہ نئے بجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے سنتھیٹک فلامنٹ یارن پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے اور اسی طرح پیٹ سکریپ پر بھی کسٹم ڈیوٹی کو 20 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کیا جا رہا ہے جبکہ کپیسیٹرز، ایدھیسیو ٹیپ، مائننگ مشینری، رائس مل مشینری اور مشین ٹولز کے مینوفیکچررز کو بھی کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان ترسیلات زر بھیجنے پر ڈائمنڈ کارڈ اور ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کا اعلان

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ریمیٹینس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعہ بڑے انعامات دینے کیلئے ایک سکیم بھی جاری کی جائے گی۔
The Thursday Times Logo

Your trusted source for global financial insights

error: