کراچی—تاریخ میں پہلی بار روسی بحری جہاز 45 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر پاکستان میں کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج میں نے اپنی قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے اور مجھے یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ روس سے رعایتی قمیت پر خریدے گئے خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے اور اسے کل بحری جہاز سے اتارنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ایک تاریخی تبدیلی کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ آج ہم نے خوشحالی، معاشی ترقی، توانائی سلامتی اور کم لاگت ایندھن کی فراہمی کی طرف پہلا اور انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے۔
وزیراعظم نے پیغام جاری کیا کہ یہ روس اور پاکستان کے مابین تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہے اور اس موقع پر میں ان تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہتا ہوں جو اس قومی اقدام کی تکمیل میں شریک رہے اور روس سے خام تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا کردار ادا کیا.
I have fulfilled another of my promises to the nation. Glad to announce that the first Russian discounted crude oil cargo has arrived in Karachi and will begin oil discharge tomorrow.
Today is a transformative day. We are moving one step at a time toward prosperity, economic…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 11, 2023