سال 2025 کا آخری دن، سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 75 ہزار کی سطح عبور کر گیا

سال 2025 کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 760 پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 75 ہزار 232 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رائے دیں
Pakistan’s stock market surged to a historic high during year-end trading, crossing the 175,000 mark and signalling strong momentum and investor confidence. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Pakistan’s stock market surged to a historic high during year-end trading, crossing the 175,000 mark and signalling strong momentum and investor confidence. — FILE/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںسال 2025 کا آخری دن، سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 75 ہزار کی سطح عبور کر گیا1 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:27

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — سال 2025 کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

سال 2025 کے آخری اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں زبردست تیزی کا رجحان نظر آیا، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 750 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر گیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 1 لاکھ 74 ہزار 472 پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج آج ہنڈرڈ انڈیکس میں 760 اعشاریہ 11 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 75 ہزار 232 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

آج کاروبار کے دوران اب تک کے تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 37 کروڑ 38 لاکھ 61 ہزار 443 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 16 ارب 28 کروڑ 85 لاکھ 42 ہزار 192 روپے سے زائد رہی ہے۔

تھرسڈے ٹائمز بزنس ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے بزنس ڈیسک سے معیشت، منڈیوں اور کاروبار کی خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media