لندن/اسلام آباد—پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سٹاف لیول معاہدہ طے ہوگیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہوا ہے۔
اس کے بعد اسکی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری لی جائیگی جو جولائی کے وسط میں متوقع ہے۔ جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات میں کمی آئیگی جبکہ اسکے بعد ڈالر کی بلدن اڑان بھی تھم جائیگی اور معاشی تجزیہ کاروں کیمطابق اس سے ڈالر کی قیمت میں پندرہ سے بیس روپے کمی آسکتی ہے۔
آئی ایم ایف اعلامیہ کیمطابق یہ معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباو کم کریگا اور اس سے سماجی شعبہ کیلئے فنڈز کی فراہمی میں بہتری پیدا ہوگی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاہدہ پاکستان میں ٹیکس کی آمدنی بڑھائے گا پاکستان میں مالی نظم وہ ضبط کا باعث بنے گا۔ معاہدہ کیمطابق پاکستان میں ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے آئندہ چند روز میں سعودی عرب سے دو ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔