طورخم—روس سے خام تیل کے بعد اب 10 ٹینکرز پر مشتمل کارگو ایل پی جی لے کر براستہ طور خم بارڈر پاکستان پہنچ گیا ہے۔
مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) روس سے بذریعہ ٹرین ازبکستان پہنچائی گئی اور پھر وہاں سے ٹینکرز کے ذریعہ براستہ افغانستان پاکستان لائی گئی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ایک روسی بحری جہاز 45 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر پاکستان میں کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا۔