Political
The Thursday Times’ Pakistani news section dives into the pulse of Pakistani politics, offering sharp analysis and timely updates on the decisions and debates shaping the nation’s future, from the corridors of power to grassroots movements.
Hamas agrees to Trump peace plan with conditions
Hamas has announced conditional agreement to President Trump’s Middle East peace proposal, pledging prisoner exchanges, humanitarian access and a transfer of Gaza administration to an independent Palestinian body.
حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی مشروط منظوری دیدی
حماس نے صدر ٹرمپ کی امن تجویز پر مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی انتظامیہ ایک آزاد فلسطینی ادارے کو منتقل کرنے پر تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تعین قومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔
قوم کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کی، مخالفین نے ملکی ترقی کو نقصان پہنچایا۔ نواز شریف
مشرف صاحب اس دنیا سے جاچکے ہیں، اللہ تعالی انہیں معاف فرمائیں، لیکن قوم کو سوچنا چاہیے کہ کس نے قوم کے ساتھ کیا کیا ہے۔ عمران خان نے میرے اے سی اترانے کی بات کی، مگر میں انتقام کی سیاست نہیں کرتا۔ ملک میں مہنگائی میری وجہ سے نہیں، اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو غربت اور بیروزگاری نہ ہوتی۔ شہباز شریف اور مریم نواز کی محنت سے روز مرہ اشیاء کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، جو قابل تحسین ہے۔
ہم عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے والوں سے حساب لیں گے، انہیں سزا دیں گے۔ علی امین گنڈا پور
آج سائفر کیس تو وڑ گیا، ہم عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے والوں سے حساب لیں گے اور انہیں سزا دیں گے، ہماری برداشت ختم ہو چکی ہے، اب ہم نکلیں گے تو حقیقی آزادی لے کر رہیں گے، وفاق اب ہمارے لیے تیار رہے۔
اگر کسی سیاسی جماعت نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا تو وہ سیاسی جماعت کی تعریف میں کیسے آ سکتی ہے؟ جسٹس عرفان...
جس جماعت نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا وہ سیاسی جماعت کی تعریف میں کیسے آ سکتی ہے؟ مفروضوں کی بنیاد پر یہاں آگے نہیں بڑھ سکتے، ایک کاغذ کے ٹکڑے پر آپ پارٹی کہہ رہے ہیں مگر آپ نے تو الیکشن ہی نہیں لڑا۔ جس سیاسی جماعت سے انتخابی نشان لے لیا گیا، کیا اس جماعت کے امیدواروں پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ کسی دوسری جماعت سے الیکشن نہیں لڑ سکتے تھے؟
کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان کا صبر ختم ہو چکا، خیبرپختونخوا کا ختم ہونے والا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف
پاکستان کی چھ اکائیاں ہیں جن میں سے کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان کا صبر ختم ہو چکا جبکہ خیبرپختونخوا کا صبر ختم ہونے والا ہے، کیا صرف پنجاب اور سندھ پاکستان کی شکل ہوں گے؟ ایک شخص نے ریاست کا مستقبل داؤ پر لگا رکھا ہے۔
عمران خان ظہیر الاسلام جیسے جرنیلوں کی بنائی ہوئی تیسری قوت تھے، نواز شریف
میں نے عمران خان کی طرح القادر ٹرسٹ جیسا کوئی 460 ارب کا ڈاکہ نہیں مارا تھا، آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں چلا گیا، چار پانچ لوگوں نے پاکستان سے خوشحالی چھین لی، عمران خان ظہیر الاسلام جیسے جرنیلوں کی بنائی ہوئی تیسری قوت تھے۔
میاں نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے، ان کے مقابل کسی نے بھی جماعت کی صدارت کے امیدوار کے طور پر کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے، میاں نواز شریف چوتھی بار جماعت کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
پاکستانی روپیہ گزشتہ برس میں امریکی ڈالر کے مقابل بہترین ایشیائی کرنسی بن کر ابھرا ہے
پاکستانی روپیہ گزشتہ ایک سال کے دوران 3 اعشاریہ 1 فیصد بہتری کے ساتھ ایشیاء میں امریکی ڈالر کے مقابل بہترین کرنسی بن کر ابھرا ہے، اس کی وجوہات میں آر ڈی اے، ترسیلاتِ زر اور آئی ایم ایف، عالمی بینک و دوست ممالک سے معاشی تعاون اور قرضوں کا رول اوور ہونا شامل ہیں۔
ہم کسی ادارہ، حکومت یا ایجنسی کی بی ٹیم نہیں بنیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
ہم نے کسی ادارہ، حکومت یا ایجنسی کی بی ٹیم نہیں بننا، ہم کسی ادارہ یا حکومت کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، ہم تب تک احترام کریں گے جب تک عدالتوں کا احترام کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی یقین دہانی
وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی و علاقائی امور پر گفتگو، متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی یقین دہانی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ میں جسٹس اطہر من اللّٰہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا
جج اطہر من اللّٰہ نے مجھے پراکسی کہا، ایک جج کیسے یہ جرأت کر سکتا ہے کہ وہ سینیٹر کو پراکسی کہے؟ جج نے ایوان کی توہین کی ہے، میں سینیٹ سے اطہر من اللّٰہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں، سینیٹر فیصل واوڈا۔
وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے ’’نواز شریف آئی ٹی سٹی‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے انفارمیشن ٹیکنالوجی منصوبے ’’نواز شریف آئی ٹی سٹی‘‘ کا افتتاح کر دیا۔ آئی ٹی سٹی کا نام نواز شریف کے نام پر رکھا گیا ہے کیونکہ نواز شریف ہی جدید پاکستان کے بانی ہیں۔
ڈکٹیٹر ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال پر پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
مسلح افواج میں سب سے پہلے قرآن کا حلف ایوب خان نے توڑا، ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے، عمر ایوب جیسے لوگوں نے اتنی بار ولدیتیں بدلی ہیں کہ اب انہیں اپنی تمام ولدیتیں بھول چکی ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف۔