The Thursday Times’ Pakistani news section dives into the pulse of Pakistani politics, offering sharp analysis and timely updates on the decisions and debates shaping the nation’s future, from the corridors of power to grassroots movements.
پاکستان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں پر قابو پائے۔ تہران نے اضافی فنڈنگ و ہتھیاروں کا وعدہ کرتے ہوئے حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کی ہدایت دی۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب حوثیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔ روئٹرز
Pakistan has moved on two fronts over the Houthi assault on Saudi Arabia this week: Defence Minister Khawaja Asif warning the Makkah Defence Pact could become operational, and Pakistan separately delivering a direct diplomatic warning to Iran, Reuters reports, urging Tehran to rein in the Houthis.
جسٹس قاضی فائیز عیسی کے بیان کیمطابق گمراہوں کے اایک بے ہنگم ہجوم نے متعدد گرجاگھروں اور مسیحی برادری کے مکانات جلائے اور برباد کیے۔ یہ دیکھ کر مجھے بطور ایک مسلمان ایک پاکستانی اور ایک انسان کی حیثیت سے نہایت گہرا دلی صدمہ پہنچا ہے اور شدید دکھ ہوا ہے۔
تحریک انصاف جس نے امریکی سازش اور ایبسیلیوٹلی ناٹ کا نعرہ لگا کر بیانیہ بنایا اب اپنے ہی اس نعرے کے برخلاف امریکی اور مغربی سفارتکاروں سے مدد مانگتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی جیل سے رہائی کیلئے مدد مانگ لی۔
عمران خان وہ وزیراعظم تھا جو دوسروں کی گرفتاری کا کریڈٹ لیتا تھا کہ میں نے اندر کروایا ہے، عمران خان کے دور میں اپوزیشن راہنماؤں کو کسی جرم کے بغیر گرفتار کیا گیا، عمران خان نے ہمارے خلاف نیب کو استعمال کیا، یہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ اب نیب قوانین میں کچھ نرمی آئی ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات محترمہ مریم اورنگزیب نے پاکستان الیکٹرک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 پیش کیا جو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
توشہ خانہ فوجداری کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سنا دیا، فیصلہ کے مطابق عمران خان کو مجرم قرار دے دیا گیا جبکہ 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
اس کیس میں ملزمہ کو ضمانت مل گئی کیونکہ وہ ایک جج کی بیوی ہے، جس معاشرے میں طاقتور اور کمزور کیلئے ایسی تفریق ہو، وہ کہاں جائے گا؟ یہ واقعہ تو میڈیا کے سامنے آ گیا ہے مگر نجانے کتنے ہی واقعات خوف کے باعث چھپا اور دبا دیئے جاتے ہیں۔
میں نے توہینِ عدالت نہیں کی تھی، میں اپنے قائد نواز شریف کے نظریہ اور بیانیہ کے ساتھ کھڑا تھا، ثاقب نثار مجھ سے میاں نواز شریف اور مریم نواز صاحبہ کے خلاف بیان دلوانا چاہتا تھا۔ مسلم لیگ نواز کے راہنما طلال چوہدری کی پریس کانفرنس
احتساب کرنا اور گرفتار کرنا میرا کام نہیں بلکہ اداروں کا کام ہے اور اداروں کو درست معلومات فراہم کرنا ہمارا فرض تھا جو ہم نے ادا کیا، ہماری حکومت نے کسی کو بھی ناجائز تنگ نہیں کیا۔
قومی اسمبلی کے بعد اب سینیٹ میں بھی توشہ خانہ بل منظور کر لیا گیا ہے جبکہ سینیٹ میں توشہ خانہ بل میں ایک شق کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق توشہ خانہ سے ملنے والا پیسہ الگ اکاؤنٹ میں رکھا جائے گا جو دور دراز علاقوں میں مستحق بچیوں کی تعلیم پر خرچ کیا جائے گا۔
سینیٹ میں آرمی ایکٹ 1952 میں ترامیم کا بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا، گیارہ صفحات پر مشتمل بل وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کیا جس میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے فوج کو بدنام کرنے یا نفرت پھیلانے پر سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔