ACROSS TT

News

Trump to meet Mamdani in New York

President Trump will meet NYC Mayor Zohran Mamdani at Gracie Mansion on Monday, his first visit to the mayor's own city despite months of public sparring between the two.

After Pakistan, Turkiye vows “no difficulty” defending Saudi Arabia under Makkah pact

Turkish Foreign Minister Hakan Fidan told NTV that Ankara would have "no difficulty" meeting Saudi Arabia's military needs under the Makkah Defence Alliance, following similar commitments already made by Pakistani officials, as the pact nears full institutionalisation.

Pakistan to Taliban: stop sponsoring terrorism or face the consequences

Pakistan has condemned the deadly Kohat mosque attack and called on the Afghan Taliban to dismantle terrorist sanctuaries, recruitment networks, and infrastructure operating from Afghanistan. "Condemnation must be matched by concrete action," the Ministry of Information said, demanding credible and verifiable action.

Secret meetings, millions in funding: Sources detail RAW-Taliban nexus targeting Pakistan

Secret meetings in Kandahar, millions of dollars in funding, weapons transfers and shared fighters: Pakistani intelligence sources detail what they describe as a network involving RAW, Afghanistan’s GDI, the BLA, TTP and AQIS, with financing and operational cooperation targeting Pakistan.

Chery launches electric hatchback in Pakistan at Rs 5.55 million

Chery has launched its all-electric hatchback in Pakistan at Rs5,554,000, with a 42.7 kWh battery, a claimed 400 km NEDC range and a home charger worth Rs100,000 included in the introductory offer.
Newsroomتوشہ خانہ کے تحائف ذاتی طور پر نہیں بلکہ اپنے ملٹری سیکرٹری...

توشہ خانہ کے تحائف ذاتی طور پر نہیں بلکہ اپنے ملٹری سیکرٹری کے ذریعہ فروخت کیے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میں نے توشہ خانہ کے تحائف ذاتی طور پر نہیں بلکہ اپنے ملٹری سیکرٹری کے ذریعے فروخت کیے تھے۔

spot_img

لاہور/اسلام آباد—توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے معزز جج ہمایوں دلاور کے سامنے 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ سابق وزیراعظم نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ میں نے توشہ خانہ کے تحائف ذاتی طور پر نہیں بلکہ اپنے ملٹری سیکرٹری کے ذریعہ فروخت کیے تھے۔

عمران خان کے وکیل مرزا عاصم بیگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں معزز جج ہمایوں دلاور کے سامنے پیش ہوئے اور ملزم عمران خان کے متعلق عدالت کو بتایا کہ وہ آج ساڑھے بارہ بجے سیشن عدالت میں پیش ہوں گے۔ معزز جج ہمایوں دلاور نے ساڑھے بارہ بجے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔

وقفے کے بعد سماعت کا آغاز ہوا تو تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، معزز جج نے انہیں روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ میں سوالات سن رہا ہوں، آپ جوابات دینا چاہیں تو دیں، عدالت آپ کو سوالات پڑھ کر سنائے گی، باقی آپ کی مرضی ہے۔

سماعت سے قبل غیر متعلقہ افراد کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا جبکہ چند صحافیوں اور وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلہ کی اجازت دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے عمران خان سے پوچھا کہ کیا آپ نے شکایت کنندہ کے الزامات پڑھے؟
عمران خان نے جواب دیا کہ انہوں نے شکایت کنندہ کے الزامات نہیں سنے اور یہ کہ بیانات ان کی موجودگی میں ریکارڈ نہیں ہوئے۔

سابق وزیراعظم نے مؤقف اختیار کیا کہ میری موجودگی میں فردِ جرم عائد نہیں کی گئی، مجھے فرد جرم پڑھ کر نہیں سنائی گئی، میں نے کیس میں کسی کو نمائندہ مقرر نہیں کیا، سیشن کورٹ نے خود میرا نمائندہ مقرر کیا، مجھے گواہان کے بیانات قلمبند کرتے وقت ہر سماعت پر استثنیٰ دیا گیا، عدالت نے میرے مقررہ نمائندہ کا مؤقف ٹھیک طرح نہیں لکھا، میں نے نمائندہ مقرر کرنے کی کوئی درخواست جمع نہیں کروائی اور میرے وکلاء نے عدالت کے نمائندہ مقرر کرنے کی مخالفت بھی کی۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 17 جولائی کو مجھے گواہان کے بیانات کی کاپی فراہم کی گئی، 31 جولائی کو مکمل دن عدالت میں رہا اور گواہان کے بیانات پڑھے، الیکشن کمیشن نے شکایت دائر کرنے کیلئے کسی کو نامزد نہیں کیا اور شکایت 120 دنوں کے بعد دائر کی گئی، میں نے 2017 سے 2021 تک اثاثہ جات الیکشن کمیشن میں جمع کروائے، قانون میں نہیں لکھا کہ تحائف کے نام جمع کروائے جائیں اور فارم بی میں تحائف کے نام لکھنے کا کالم موجود نہیں، توشہ خانہ کے تحائف ذاتی طور پر نہیں بلکہ اپنے ملٹری سیکرٹری کے ذریعہ فروخت کیے تھے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 2020-2019 کے حوالے سے کبھی تحائف کے خریداروں کے نام نہیں پوچھے، فوجداری کارروائی میں شکایت کنندہ کو ثابت کرنا ہے کہ تحائف میرے پاس تھے جو میں نے ظاہر نہیں کیے، لسٹ بناتے وقت تحائف کی تفصیلات نہیں بنائی گئیں، گواہان نے تحائف کی مالیت کا چالان جمع نہیں کروایا، مجھ سے تحائف کے حوالے سے دستاویزات بناتے وقت رابطہ نہیں کیا گیا، دستاویزات کو سوالنامہ میں نہیں لکھا جا سکتا، تحائف کی دستاویزات مہیا کرنے والا بطور گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، دستاویزات کو نہ تصدیق کیا گیا نہ اس کی شہادت لی گئی، کسی فرد نے دستاویزات کا بطور گواہ اقرار نہیں کیا، تحائف کے حوالے سے دستاویزات کا کبھی مجھ سے نہیں پوچھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے کوئی گواہ نہیں لایا گیا، دستاویزات 160 صفحات پر مشتمل ہیں لیکن کوئی گواہ سامنے نہیں آیا، تحائف کی دستاویزات کو بطور ثبوت عدالت میں شامل نہیں کیا جا سکتا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کرنے کے بعد نجی بینک کا ریکارڈ طلب کیا، قانون کے مطابق نجی بینک کا ریکارڈ طلب نہیں کیا جا سکتا۔

عمران خان نے پہلے حلف پر بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کر دیا تاہم پھر انہوں نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کر دیئے جس کے بعد وہ کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.