اسلام آباد—تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن نے 5 برس کیلئے نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کیمیشن آف پاکستان کیمطابق عمران خان کی نااہلی آئین کے آرٹیکل تریسٹھ ون ایف کے تحت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کیمطابق عمران خان کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے ہیں انہیں عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس ثابت ہونے پر تین برس قید کی سزا سنائی گئی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جس کی بنیاد پر عمران خان کو پانچ برس کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
عمران خان نااہل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے ممبر نہیں رہ سکتے اسلئے الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی کرم سے نشست این اے 45 سے بھی ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔