Latest stories about General Asim Munir
اقوامِ متحدہ میں عالمی ضمیر جگانے کی کوشش کی، فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ شہباز شریف
اقوامِ متحدہ میں عالمی ضمیر جگانے اور پاکستانی عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچانے کی کوشش کی۔ فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ نو مئی ناقابلِ معافی جرم ہے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کر دیا گیا جو 30 ستمبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اِس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
فیض حمید کے کورٹ مارشل پر بات نہیں رکے گی، غداری کی سزا موت ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا
بات فیض حمید کے کورٹ مارشل پر نہیں رکے گی بلکہ یہ پاکستان سے غداری کا معاملہ ہے جس کی سزا موت ہے، مراد سعید پکڑا گیا تو ارشد شریف قتل کیس منطقی انجام تک پہنچ جائے گا اور پھر عمران خان اور فیض حمید کہیں نہیں جا سکتے۔
فساد فی الارض برپا کرنے والوں اور ان کے معاونین پر زمین تنگ رہے گی، آرمی چیف
شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، فساد فی الارض برپا کرنے والوں پر زمین تنگ رہے گی، فتنہ الخوارج کا خاتمہ کریں گے، دہشتگردوں کو جہاں پائیں گے سرکوبی کریں گے، فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والے عناصر کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
فتنہ الخوارج اور اس کے سہولتکاروں کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
یومِ دفاع پاکستان کی قومی شناخت کا ایک عظیم حوالہ ہے، وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو جتنا خراجِ عقیدت پیش کیا جائے کم ہے، فتنہ الخوارج اور اس کے سہولتکاروں کا مکمل خاتمہ کریں گے، دہشتگردی کا سر کچلنے تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
تازہ خبریں
پاک بھارت جنگ کے دوران کراچی پر بھارتی حملے کی خبریں من گھڑت تھیں، بھارتی آرمی چیف
پاکستان اور بھارت مابین جنگ کے دوران کراچی پر بھارتی حملہ سے متعلق پھیلائی گئی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں، معلوم نہیں کہ ایسی فیک نیوز کہاں سے آئیں، ہم ایسی گمراہ کن باتیں پھیلانے والوں کو ڈھونڈتے رہ گئے۔
Indian Army Chief denies fake reports of Karachi attack during India-Pakistan conflict
NEW DELHI (THE THURSDAY TIMES) — Indian Army Chief General...
Pakistan’s Defence Minister accuses Afghan Taliban of backing India sponsored terrorism
Pakistan’s Defence Minister Khawaja Asif has accused Afghanistan’s Taliban-led government of supporting terrorism under Indian patronage and spreading false narratives to conceal its internal divisions and governance failures. Speaking through an official statement on X, Asif said there is complete consensus among Pakistan’s political and military leadership on security and foreign policy toward Afghanistan, emphasising that Islamabad’s approach remains rooted in peace, stability, and the national interest.
افغان طالبان حکومت بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
افغان حکومت بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہی ہے، افغان حکومت اپنی ناکامیوں اور داخلی عدم استحکام پر پردہ ڈالنے کیلئے بیرونی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے، پاکستان خطہ میں قیامِ امن استحکام کیلئے پُرعزم اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔
پاکستان میں 2007 کے بعد سمندر سے تیل اور گیس کی تلاش دوبارہ شروع، لائسنس جاری
پاکستان نے 2007 کے بعد پہلی بار آف شور تیل و گیس تلاش کے 23 بلاکس کی نیلامی مکمل کر لی ہے۔ چار مقامی کمپنیوں کے کنسورشیم کو لائسنس دیے گئے ہیں جبکہ ترکی کی کمپنی ٹی پی اے او نے بھی شراکت داری اختیار کی ہے۔ ابتدائی سرمایہ کاری 8 کروڑ ڈالر ہوگی جو کامیاب ڈرلنگ کی صورت میں ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔



