Latest stories about PML(N)

سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ تمہیں انصاف دیں گے، پاکستان کے ساتھ ظلم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ نواز شریف

سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا کہ آؤ تمہیں انصاف دیں گے، میں پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ ایسا ظلم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ہم نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو واپس بھیج دیا تھا مگر پھر بعد میں کون واپس لایا تھا یہ سب جانتے ہیں۔

پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف

آئی ٹی پارک کے ذریعہ 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ پاکستان کا بین الاقوامی معیار کے مطابق پہلا کیٹیگری 3 آئی ٹی پارک ہو گا، اس میں 120 دفاتر اور بزنس سپورٹ سینٹر بھی ہو گا، تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے آئین کو از سر نو تحریر کر کے تحریک انصاف کو بن مانگے ریلیف فراہم کیا، مریم نواز

سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کو از سر نو تحریر کرتے ہوئے تحریک انصاف کو وہ کچھ عطا کیا جو مانگا بھی نہیں گیا تھا۔ قوم کے مجرم کو لانے کے لیے آئین کو ازسر نو تحریر کیا جارہا ہے۔ ججز کو ضمیر کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور جہاں ضمیر کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں وہاں آئین و قانون کا قتل ہوتا ہے۔

تحریکِ انصاف اب پاکستان کے وجود کیلئے خطرہ بن چکی ہے، خواجہ آصف

تحریکِ انصاف اب پاکستان کے وجود کیلئے خطرہ بن چکی ہے، تحریکِ انصاف کو تمام فنڈنگ اور امداد امریکہ سے مل رہی ہے، پورا امریکی نظام تحریکِ انصاف کی حمایت میں بول رہا ہے، پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ تسلیم کرتی ہے نواز شریف کیساتھ زیادتی کی گئی جس کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا، سینئر صحافی

موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا ماننا ہے کہ 2014 سے میاں نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور اگر اس وقت کے اقدامات نہ ہوتے تو آج پاکستان اس بحران میں نہ ہوتا۔ عدلیہ کو پیغام دیا گیا ہے کہ آپ نے اپنا زور لگا لیا، اب ہماری باری ہے۔ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ جو جرم کا اعتراف نہیں کرے گا، وہ نتائج کے لیے تیار ہو جائے۔

تازہ خبریں

بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، نیوز ایجنسی رائٹرز

بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔

سرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی افواج نے اعداد و شمار تسلیم کر لیے، اسرائیلی اخبار ہاریٹز

اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کی دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع، پاکستان کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ترک اخبار

پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔

Pakistan named among Trump’s ‘Board of Peace’, reshaping Gaza diplomacy

Pakistan has emerged as a founding member of President Donald Trump’s Board of Peace, a new diplomatic body unveiled at Davos to oversee Gaza’s post-war security, reconstruction and political transition.

گوادر کی ترقی میں اہم سنگِ میل، ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد

گوادر کو جدید اور عالمی معیار کا ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات و منصوبوں سے متعلق ’’پاتھ ویز ٹو پروگریسیو گوادر 2026‘‘ سیمینار و نمائش کا انعقاد؛ گوادر کو جدید بندرگاہ اور عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے کا سٹریٹیجک ذریعہ بنانے میں اہم سنگِ میل عبور
error: