ACROSS TT

News

Pakistan stock market rallies as KSE 100 Index crosses 118,000 points amid investor optimism

Pakistan stock market sees strong growth as KSE 100 Index crosses 118,000 points amid renewed investor confidence. Market gains over 932 points, boosted by positive economic reforms and investor optimism.

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نے 118,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر لی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس نے 118,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔ مجموعی طور پر انڈیکس میں 932 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دہشت گردوں کے سہولت کار افراد، اداروں یا گروہ سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، اعلامیہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی

دہشتگردوں ملک دشمن قوتوں کے سہولتکار افراد، ادارے یا گروہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ دہشتگروں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے انکی لاجسٹک سپورٹ ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ پوری قوم افواج اور دیگر قانون نافذ کرنیوالوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

PIA eyes UK comeback with direct flights set to restart post-Eid

TLDR: • PIA resumes UK flights after hiatus • EU flight...

پی آئی اے کی عیدالفطر کے فوری بعد برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی

پی آئی اے کی چار سال بعد برطانیہ کیلئے براہِ راست پروازوں کی بحالی، عیدالفطر کے فوری بعد لندن اور مانچسٹر کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائینگی ۔ اس سے قبل یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد جنوری میں پیرس کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کی گئی تھیں۔
Newsroomپاکستان کو ترقی و خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن...

پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف

آئی ٹی پارک کے ذریعہ 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ پاکستان کا بین الاقوامی معیار کے مطابق پہلا کیٹیگری 3 آئی ٹی پارک ہو گا، اس میں 120 دفاتر اور بزنس سپورٹ سینٹر بھی ہو گا، تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہو گی، حکومت سنبھالتے ہی ترقیاتی منصوبوں پر 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں، آئی ٹی پارک کی تعمیر میں تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پارک کے ذریعہ 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، آئی ٹی پارک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے، سہولتوں کے لحاظ سے یہ جدید ترین آئی ٹی پارک ہو گا، آئی ٹی پارک کی تعمیر میں تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک پاکستان کا بین الاقوامی معیار کے مطابق پہلا کیٹیگری 3 کا ٹیکنالوجی پارک ہو گا، آئی ٹی پارک اس خطے میں رول ماڈل ہو گا، آئی ٹی پارک میں 120 دفاتر ہوں گے، آئی ٹی پارک میں بزنس سپورٹ سینٹر بھی قائم ہو گا جبکہ پارک کا تعلیمی اداروں اور ماہرین کے ساتھ قریبی رابطہ ہو گا، آئی ٹی پارک میں ریسٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالتے ہی ترقیاتی منصوبوں پر 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر 24 گھنٹے تعمیراتی کام کرنے کا نظام متعارف کروایا تھا، خوش آئند بات ہے کہ اس منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل کیلئے 24 گھنٹے کام جاری ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہو گی، بذاتِ خود ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کو ترک کر دیا ہے، پروجیکٹ ٹیم اور وزارتِ آئی ٹی منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات کی رفتار تیز کریں۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: