Latest stories about PPP

پارلیمنٹ سمیت کوئی بھی ادارہ آئین کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتا، بلاول بھٹو زرداری

عوام نے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا مگر یہاں سیاست کو گالی بنا دیا گیا، پارلیمنٹ سمیت کوئی بھی ادارہ آئین کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتا، مہنگائی کم ہو رہی ہے جس پر حکومت کی تعریف کرنی چاہیے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا۔

عدلیہ بار بار پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

عدلیہ بار بار پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت کر رہی ہے۔ عدلیہ اتنی قابل ہے کہ عدالتیں بھی چلاتی ہے، ڈیم بھی بنا سکتی ہے، ٹماٹر اور سموسے کی قیمت بھی طے کر سکتی ہے۔ ایک جماعت کو وہ دیا گیا جو اس نے مانگا نہ تھا اور جس کی آئین و قانون میں گنجائش ہی نہ تھی۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بِل 2024 قومی اسمبلی میں کثرتِ رائے سے منظور

قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بِل 2024 کثرتِ رائے سے منظور؛ پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی حق دار نہ ہو گی، مقررہ مدت میں ایک بار کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہو گا۔

سیاسی قیمت ادا کر کے ملکی معاشی حالات میں بہتری لانیوالی جماعتوں کا اقتدار میں واپس آنا خوش آئند ہے، آئی ایم ایف رپورٹ

مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کا اقتدار میں واپس آنا ملکی معاشی استحکام اور پالیسیز کے تسلسل کیلئے خوش آئند ہے، کاروبار اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آصف علی زرداری کچھ لوگوں کے نزدیک ولن اور کچھ کیلئے ہیرو ہیں، برطانوی اخبار دی گارڈین

اک زرداری سب پہ بھاری نعروں کی گونج میں دوسری بار صدرِ پاکستان منتخب ہونے والے آصف زرداری کچھ لوگوں کے نزدیک ولن اور کچھ کیلئے ہیرو ہیں، انہوں نے اتنے سال سیاسی دفتر میں نہیں گزارے جتنے جیل میں گزارے ہیں۔

تازہ خبریں

بلوچستان میں دہشتگردوں کے مختلف مقامات پر حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 58 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں دہشتگردوں کے سکول سمیت 12 مختلف مقامات پر حملے، سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری و مؤثر کارروائیوں میں تمام حملے ناکام بناتے ہوئے 58 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ دہشتگرد کارروائیوں میں 10 سیکیورٹی اہلکار اور 12 عام شہری شہید ہو گئے۔

Coordinated militant assaults across Balochistan foiled as security forces regain control

BALOCHISTAN (The Thursday Times) — Pakistan’s security forces repelled...

بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، نیوز ایجنسی رائٹرز

بھارتی کرنسی بدترین گراوٹ کی شکار ہے، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بھارت کی جانب سے معاشی نمو کے دعووں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری کے مسلسل انخلاء اور کرنسی میں مزید گراوٹ کے خدشات نے مارکیٹ کو بےچین کر رکھا ہے۔

سرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی افواج نے اعداد و شمار تسلیم کر لیے، اسرائیلی اخبار ہاریٹز

اسرائیل حماس جنگ میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے؛ اسرائیلی افواج (آئی ڈی ایف) نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار تسلیم کر لیے جبکہ اِن میں ملبہ تلے دبے لاپتہ افراد اور بھوک، علاج کی کمی اور جنگی بیماریوں سے مرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کی دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع، پاکستان کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ترک اخبار

پاکستان سعودی عرب دفاعی شراکت داری میں ترکیہ کی شمولیت متوقع؛ جنگی تجربات رکھنے والی افواج کے حامل پاکستان کا کردار کلیدی ہے، جنوبی ایشائی ایٹمی طاقت کسی بھی شراکت داری کو مضبوط دفاعی ساکھ فراہم کرتی ہے۔
error: