ACROSS TT

News

Argentina stun England with dramatic late comeback to reach World Cup Final

Argentina scored twice in the final minutes to complete a dramatic 2-1 comeback over England in Atlanta and advance to a second consecutive FIFA World Cup final.

China now viewed more positively than the US in most countries, Pew finds

For the first time, more people view China favourably than the US across most of 36 countries surveyed, Pew Research Center finds, with more expressing confidence in Xi than Trump. The US leads China in just six countries. In Pakistan, 84% call China a reliable partner against 36% for the US.

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 17 ارب امریکی ڈالرز کا قرضہ قبل از وقت ادا کر دیا، مشیرِ خزانہ خرم شہزاد

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4722 ارب روپے (تقریباً 17 امریکی ڈالرز) کا قرض مقررہ وقت سے پہلے ادا کر دیا۔ رواں مالی سال 2900 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔ ادا کیے گئے قرض میں 51 فیصد سٹیٹ بینک، 49 فیصد دیگر مالیاتی اداروں کا شامل ہے۔ مشیرِ خزانہ

امریکی ایف بی آئی نے جرائم پیشہ نیٹ ورک سے منسلک بھارتی شہری کیلئے مطلوب نوٹس جاری کر دیا

بھارتی شہری نِتیش کوشل کیلئے امریکی ایف بی آئی نے مطلوب نوٹس جاری کر دیا۔ ”آپریشن ہارڈ بال“ میں شامل تین میں سے ایک جرائم پیشہ نیٹ ورک (بھگوانپوریا) سے منسلک نِتیش کوشل کو مسلح و خطرناک شخص قرار دیتے ہوئے ریکٹیئرنگ جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

FBI issues wanted notice for Indian national linked to crime network

The FBI has issued a wanted notice for Nitish Kaushal, a 26-year-old Indian national alleged to be an enforcer for the Bhagwanpuria crime network, one of three India-based groups named in Operation Hard Ball. He is wanted on racketeering charges and considered armed and dangerous.
Newsroomپارلیمنٹ سمیت کوئی بھی ادارہ آئین کی بالادستی کے بغیر نہیں چل...

پارلیمنٹ سمیت کوئی بھی ادارہ آئین کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتا، بلاول بھٹو زرداری

عوام نے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا مگر یہاں سیاست کو گالی بنا دیا گیا، پارلیمنٹ سمیت کوئی بھی ادارہ آئین کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتا، مہنگائی کم ہو رہی ہے جس پر حکومت کی تعریف کرنی چاہیے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، سیاست اپنی جگہ لیکن ہمین ورکنگ ریلیشن شپ قائم رکھنا ہے، حکومت کا کام آگ بجھانا ہے مزید آگ لگانا نہیں، اپوزیشن کا بھی یہ کام نہیں کہ ہر وقت گالی دے، ہمیں اپنی ذمہ داریاں سمجھنا ہوں گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا مگر یہاں سیاست کو گالی بنا دیا گیا ہے، اسمبلی کی گیلریز میں اس وقت طلباء بیٹھے ہیں جو ملک کا مستقبل ہیں، ہم نے اسی سیاست سے عوام کو تحفظ اور ریلیف دینا ہے، ہم باہر جو سیاست کریں وہ ہمارا مسئلہ ہے لیکن ایوان کے اندر ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، سیاست اپنی جگہ لیکن ہمین ورکنگ ریلیشن شپ قائم رکھنا ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں، حکومت کا کام آگ بجھانا ہے مزید آگ لگانا نہیں، اپوزیشن کا بھی یہ کام نہیں کہ ہر وقت گالی دے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا اور انہیں نبھانا ہو گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کہا ہے کہ اگر حکومت یہ سوچے گی کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہے تو یہ ایک دن کی خوشی ہو گی لیکن اگلے دن آپ بھی اسی جیل میں ہوں گے، اگر ہم آپس کی لڑائی میں لگے رہے تو ملک آگے کیسے بڑھے گا؟ جب عمران خان وزیراعظم تھے تو میری ان سے صرف اتنی مخالفت تھی کہ جس سسٹم کیلئے میرے خاندان نے قربانیاں دی ہیں وہ چلتا رہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے جمہوری نظام کو چلانے کیلئے بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے میثاقِ جمہوریت کیا، 18ویں ترمیم کی اور این ایف سی ایوارڈ منظور کرایا، پہلے چیف الیکشن کمشنر حکومت کی مرضی سے ہوتا تھا، ہماری ترمیم کے بعد اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی مشاورت سے تعینات ہوتا ہے، عبوری حکومت میں اپوزیشن اور وزیر اعظم کی مشاورت اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کو دینے سمیت یہ تمام چیزیں ہم نے کروائیں۔

سابق وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سمجھا اگر اس ملک نے چلنا ہے تو حکومت اور اپوزیشن کو مل کر چلنا پڑے گا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کسی نے میرے والد یا والدہ کو جیل میں ڈالا یا آپ کے راہنما چند ماہ سے جیل میں ہیں، آپ ان کا کیس ہر سطح پر لڑیں لیکن یہاں آ کر عوام کی خدمت کریں، ہمارا بھی حکومت سے اختلافِ رائے ہوتا ہے، الیکشن مہنگائی کے نکتے پر لڑا، جہاں مناسب سمجھا تنقید بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے، ہم نے دیکھنا ہے کہ حکومت کی کارکردگی اس بنیادی معاملہ پر کیا ہے، وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں اس ایوان کو بتانا چاہوں گا کہ 8 ماہ پہلے مہنگائی کی شرح کیا تھی، حکومت نے بجٹ میں 12 فیصد تک لانے کا ہدف رکھا تھا، ابھی سال بھی پورا نہیں ہوا اور مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 6 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جہاں ہم حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے آ رہے ہیں وہیں اس بات پر تعریف بھی کرنی چاہیے کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے اور مزید کمی کیلئے تجاویز دینی چاہئیں، کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کو نقصان پہنچے، ہم نے 2013 سے 2018 تک انھی لوگوں کے ساتھ مل کر اتفاق کیا جنہوں نے میرے والد کو ساڑھے 11 سالوں تک جیل میں رکھا، کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ مذاکرات کر کے ایسی متفقہ دستاویز لائے جس سے ہم نے صوبوں، پارلیمنٹ اور عدالت کو مضبوط کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا اس اتفاقِ رائے سے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے مگر اس اتفاقِ رائے کے خلاف ایک مخصوص لابی موجود ہے، وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ یہ اتفاقِ رائے جاری رہے، شروع دن سے اس اتفاقِ رائے کے خلاف سازش جاری ہے، کبھی افتخار چوہدری تو کبھی انٹیلیجنس اداروں کے ذریعہ سیاسی جماعت کو فائدہ دے کر ہمارے سیاسی نظام کو اس مقام پر پہنچایا دیا گیا کہ پہلے ہم اختلافات کے باوجود آپس میں بات کرتے تھے لیکن اب ہاتھ ملانے کیلئے بھی تیار نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سپیکر قومی اسمبلی سے کہتا ہوں کہ وہ اس ایوان کو متحرک کریں اور پھر ہم اس ملک کو متحرک کر سکتے ہیں، اپنی سیاست یا اپنے معاملات اور کیسز ہم دیکھ لیں گے، جب تک یہ ایوان فنکشنل نہیں ہو گا تب تک یہ ملک فنکشنل نہیں ہو گا، ایک قابلِ احترام سینئر بلوچ سیاستدان نے ایوان سے استعفیٰ دیا، مجھے بہت افسوس ہوا، میں ان کے استعفیٰ کی خبر سے مایوس ہوا، میں ان سے کہوں گا کہ اسمبلی نہ چھوڑیں، ذمہ داری اپنائیں، جو لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ آپ اسمبلی میں ہوں وہ خوش ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یاد دلاتا ہوں کہ جب پی ڈی ایم کی حکومت تھی، میں کہتا رہا کہ اسمبلی نہ چھوڑیں، یہاں ضد اور جوش و جذبہ تھا، اسمبلی چھوڑ دی گئی، اب وہ خود بھگت رہے ہیں، نہ صرف وہ بلکہ ملک بھی بھگت رہا ہے، ایسی ہائی پاور کمیٹی بنائیں جس میں تمام جماعتوں کا مؤقف سنا جائے، وہ جماعت بھی شامل پو جو حکومت کو پسند نہیں،

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.