سیاست سیاست

پاکستان کی جانب سے امریکا ایران معاہدے کا اعلان، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں نیچے گِر گئیں

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکا ایران امن معاہدے کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں نیچے گِر گئیں، اِس پیش رفت کی وجہ آبنائے ہرمز دوبارہ کُھلنے کی امید ہے۔ پاکستان کا سفارتی اثر و رسوخ توانائی کی عالمی منڈیوں میں بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔

Oil prices fell sharply after Pakistan's PM Shehbaz Sharif announced a US-Iran peace deal as Pakistan’s mediation began moving not only diplomacy but global energy markets. — FILE/THE THURSDAY TIMES

پاکستان کا شکریہ، امریکا و ایران اکثر معاملات میں مفاہمت تک پہنچ چکے ہیں، ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ

ایران وزیراعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی متعلقہ اداروں کی انتھک کوششوں پر شکریہ ادا کرتا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار اور دورہ تہران نہایت اہم رہا۔ امریکا کے ساتھ اکثر معاملات میں مفاہمت تک پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

Prime Minister Shehbaz Sharif, Iranian President Masoud Pezeshkian, Deputy Prime Minister Ishaq Dar and Field Marshal Asim Munir, the key figures in Pakistan's mediation between the United States and Iran. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی روپے کے مقابلہ میں تقریباً 13 فیصد نیچے گِر چکا ہے

آپریشن سندور کے بعد ایک سال کے دوران بھارتی روپیہ پاکستانی روپے کے مقابلہ میں تقریباً 13 فیصد نیچے گِر چکا ہے۔ مئی 2025 میں تقریباً 3 اعشاریہ 32 پاکستانی روہے سے مئی 2026 میں تقریباً 2 اعشاریہ 90 پاکستانی روپے تک گراوٹ واضح اور تیز تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔

The Indian rupee has fallen nearly thirteen per cent against the Pakistani rupee since Operation Sindoor. — FILE/THE THURSDAY TIMES

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں قطر اور ترکیہ بھی شامل ہو سکتے ہیں، خواجہ آصف

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں قطر اور ترکیہ بھی شامل ہو سکتے ہیں، خطہ میں اِس اتحاد کے قیام سے بیرونی انحصار کم ہو گا۔ پاکستان کی دفاعی و سفارتی کامیابیوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا کلیدی کردار ہے۔

Pakistan’s Defence Minister Khawaja Asif has said Qatar and Turkey joining the Pakistan-Saudi defence pact would be welcome as Islamabad seeks to present itself as a rising regional security and peace broker. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

معرکہِ حق کے بعد پاکستان خطہ میں نیٹ سیکیورٹی سٹیبلائزر کے طور پر مستحکم ہوا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

کسی کو شک ہے تو ہمیں پھر سے آزما لے، ہم کل بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔ معرکہِ حق کے بعد پاکستان خطہ میں نیٹ سیکیورٹی سٹیبلائزر کے طور پر مستحکم ہوا ہے۔ کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، کوئی پاکستان کو ختم نہیں کر سکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

DG ISPR Lt. Gen Ahmed Sharif Chaudhry says Marka-e-Haq proved Pakistan’s deterrence, unity and regional role, warning that any future aggression will be met with full national resolve. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر میزائل و ڈرون حملوں کے باعث بین الاقوامی تشویش میں اضافہ، عالمی راہنماؤں کی مذمت

متحدہ عرب امارات پر ایرانی میزائل و ڈرون حملوں نے عالمی تشویش میں اضافہ کر دیا۔ اقوامِ متحدہ، یورپی کمیشن، امریکا، سعودی عرب، برطانیہ، خلیجی ممالک و دیگر کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید حملوں کی صورت میں فیصلہ کُن ردعمل کا عندیہ دے دیا۔

Iran’s strike on the UAE triggers global condemnation as fears grow over Gulf stability and energy security. — FILE/THE THURSDAY TIMES

امریکا نے ایرانی جہاز توسکا کا عملہ پاکستان منتقل کر دیا، اعتماد سازی کی جانب اہم قدم

امریکا نے ضبط شدہ ایرانی جہاز توسکا کے عملے کو پاکستان منتقل کر دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق، 22 عملہ ارکان کو بحفاظت پاکستان لایا گیا ہے، جہاں سے انہیں ایران بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ایرانی اور امریکی حکام کے تعاون سے ہوئی اور اعتماد سازی کا ایک اہم قدم ہے۔

U.S. forces patrol near the Iranian-flagged M/V Touska as its cargo is searched following the ship’s seizure and the later transfer of its crew to Pakistan for repatriation. — FILE/U.S. Central Command

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد میں فوری واپسی، سفارت کاری فیصلہ کن مرحلے میں داخل

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان کے ایک روزہ دورے کے بعد صرف چوبیس گھنٹے میں دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جس سے پاکستان کا کردار تیز رفتار علاقائی سفارت کاری میں مزید نمایاں ہو گیا ہے۔ ان کی فوری واپسی اس بات کا اشارہ ہے کہ سفارتی کوششیں اب ایک اہم اور ممکنہ طور پر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi has returned to Islamabad within around 24 hours after Muscat talks, keeping Pakistan central to urgent US-Iran diplomacy. — FILE/IRNA

ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خاص مقام حاصل ہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات۔عراقچی نے کہا کہ پاکستان ایران کی خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت رکھتا ہے،مذاکرات میں جنگ بندی، علاقائی امن اور پاک ایران تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Iran says Pakistan holds a special place in its foreign policy as Araqchi meets Shehbaz Sharif in Islamabad. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا، اسٹیٹ بینک میں 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی توسیع اور مزید 3 ارب ڈالر کا اضافہ شامل۔ یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے اور استحکام کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

Saudi Arabia has announced an $8 billion financial support package for Pakistan, reinforcing Islamabad’s economic stability through an extended $5 billion deposit and an additional $3 billion injection under the directives of King Salman and Crown Prince Mohammed bin Salman. — FILE