وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گی جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مُلک میں ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد پرائم منسٹر آفس کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمت کسی تبدیلی کے بغیر 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ 10 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 385 روپے 54 پیسے ہو گئی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات جلد از جلد عوام تک پہنچائیں گے تاکہ مہنگائی میں کمی لائی جا سکے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: