وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق طلباء کیلئے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "ہونہار اسکالرشپ پروگرام" کا اعلان کردیا ہے جس سے مستحق اور لائق طلباء کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم ہوسکے گی۔ اس پروگرام کے تحت 30,000 سالانہ اسکالرشپ 68 منتخب شعبوں میں انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں کے لیے دی جائیں گے جو جدید جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔








