سیاستدان فوجی جنرل نہیں ہوتے جو ادارے اور بندوق کے زور پر اپنی ریٹائرمنٹ تک عظمت کے آسمان پر چڑھے رہتے ہیں اور نوکری سے فراغت ہوتے ہی جنرل مشرف یا ثاقب نثار کی طرح زلیل و رسوا ہوتے ہیں۔ سیاستدان مر جائیں تو بینظیر بھٹو ،ذوالفقار علی بھٹو کی طرح عوام کے دلوں میں یاد بن کر رہتے ہیں اور زندہ ہوں تو ،آصف علی زرداری ،نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن ،مریم نواز اور بلاول بھٹو کی طرح ملازمت کرنے اور ایک دن سرکاری نوکری سے ریٹائر ہونے والوں کے دلوں پر مونگ دلتے ہیں کہ انکے پیچھے عوام کی طاقت ہوتی ہے۔
آج جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا طوطی بولتا ہے انہیں ریٹائر ہونے دیں جو کچھ پچھلوں کے ساتھ ہوا وہی کچھ ان کے ساتھ ہو گا کہ یہی تاریخ ہے۔
کبھی جنرل ضیا نے غلیظ ججوں کی مدد سے بھٹو کو زندگی سے محروم کر دیا لیکن بھٹو مرنے کے بعد تین مرتبہ اقتدار میں آیا اور چوتھی مرتبہ بھی بلاول بھٹو کی شکل میں عوام کا نمائندہ ہو گا۔ آپ جتنا بھی پراپیگنڈہ کر لیں ۔ گھٹیا اور غلیظ اینکرز کے بار بار پٹے کھولیں کہ آصف علی زرداری پر بھونکیں جب بھی آزاد اور شفاف الیکشن ہونگے عوام اپنے ووٹ کے پتھروں سے ان بھونکتے کتوں کو حقارت سے بھگا دیں گے کہ یہی تاریخ ہے ، جو بار بار دہرائی جاتی ہے اور دہرائی جائے گی۔
میاں نواز شریف کو جنرل مشرف نے طیارہ ہائی جیکینگ کیس میں پھانسی کی سزا کو ڈروا دے کر جلا وطنی کے معاہدے پر مجبور کیا آج ملکی سیاست اور عہدیداروں کی طاقت کا یہ عالم ہے کہ نواز شریف کو سفارتیں بھجواتے ہیں کہ تقریروں میں “ہمارا نام نہ لو پلیز”
آصف علی زرداری سے امیدیں باندھے بیٹھے ہیں کہ اپوزیشن اتحاد میں نفاق پیدا ہو جائے گا۔
مولانا فضل الرحمن کو قاصد کے ہاتھ وعدے بھیجتے ہیں کہ ہم اب سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے ہمیں کوئی محفوظ راستہ دے دیا جائے پلیز۔
سیاستدان طاقتوروں کے ساتھ بلی چوہے کا کھیل کھیل رہے ہیں ۔ سیاستدان جانتے ہیں اونٹ پہاڑ کے نیچے آ گیا۔سیاستدان سمجھ رہے ہیں اور دیکھ بھی رہے ہیں کہ ہاتھی کے پاس اجاڑنے کیلئے گنے کے کھیت تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور ہاتھی بھوک سے نڈھال ہو رہا ہے۔
وقت ،تاریخ اور حالات نے سیاستدانوں کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنے پرانے حسابات چکھا لیں۔ سیاستدان اب گن گن کر بدلے لے رہے ہیں۔ سب اندر سے ملے ہوئے ہیں اور ریسکیو کیلئے کوئی اپنا کاندھا دینے کیلئے تیار نہیں البتہ چکر سب دے رہے ہیں۔
کبھی مولانا فضل الرحمن دھمکی دیتے ہیں کہ ہمارے دھرنے کا رخ راولپنڈی کی طرف ہو گا ۔ امیدوں کے چراغ روشن ہو جاتے ہیں کہ “پنڈی کا رخ کرو حب الوطنی کا نعرہ لگا کر تمام ریاستی طاقت کے ساتھ ایک ہی ہلے میں کچل دیں گے”
مولانا فضل الرحمن یہ کہہ کر فرار ہو جاتے ہیں
“ہمارا تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی جھگڑا ہی نہیں صرف شکوہ ہے “
پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اعلان ہوتا ہے کہ 31 جنوری تک “سوغات “نے استعفی نہ دیا تو دمادم مست قلندر ہو گا۔ آس کے جگنو جگمگانے لگتے ہیں کہ چلو اسی بہانے سوغات کے کمبل سے جان چھڑانے کا موقع مل جائے گا ۔ اپوزیشن چپ چپیتے فرار ہو جاتی ہے۔
اعلان ہوتا ہے کہ سینٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اسمبلیوں سے استعفے دیں گے ،امیدیں جاگ اٹھتی ہیں چلو اس بہانے جان چھوٹ جائے گی اور معاشی تباہی کا سارا مدعا نئی حکومت پر ڈال کر حب الوطنی کے کوہ ہمالیہ پر چڑھ جائیں گے اور معاشی بہتری کے بھاشن دیں گے ۔اپوزیشن پھر بھاگ جاتی ہے نہ استعفے دیتی ہے ستم یہ کہ سینٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کر دیتی ہے۔
غصے اور بے بسی سے بھرے بیٹھے ہیں ۔پیچھے ہٹتے ہیں تو سب کچھ ہاتھ سے نکلتا ہے ڈھٹائی سے اپنی ضد اور انا پر اڑے رہتے ہیں تو معاشی تباہی سے ملک ہاتھوں سے نکلتا دکھائی دیتا ہے ۔ کارپوریٹ مفادات حب الوطنی پر حاوی ہیں اور جواب طلبی کا خوف ڈٹے رہنے پر مجبور کرتا ہے ۔جائیں تو جائیں کہاں۔
سینٹ الیکشن میں سوغات کو پھر سے جتاتے ہیں تو اس سوغات نے ڈھائی سال میں بدنامی اور معاشی بربادی کے سوا دیا کیا ہے یہ سوال نیندیں حرام کئے ہوئے ہے ۔گلگت بلتستان الیکشن کی طرح کامیاب کراتے ہیں تو مزید بدنامی کا نیا طوق گلے میں ڈالنا پڑے گا ۔ عجیب مشکل میں جان پھنس گئی ہے جائیں تو جائیں کہاں۔
پیپلز پارٹی نے ایک نیا چکمہ تحریک عدم اعتماد کا دیا ہے ۔اب پھر سے امیدیں باندھ لیں ہیں کہ شائد آصف علی زرداری جان چھڑا دے ۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری بھی بس ایک ہی کایاں ہیں ۔یہ وہ زات شریف ہیں کہ جس غلام اسحاق خان نے مسٹر ٹن پرسنٹ کہہ کر بینظیر بھٹو کی حکومت برطرف کی تھی وہی بدھا کھوسٹ مسٹر ٹن پرسنٹ سے کچھ عرصہ بعد وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا آصف علی زرداری سے حلف لیا رہا تھا۔
آصف علی زرداری نے 2018 کے الیکشن میں سندھ میں پیپلز پارٹی کو جی ڈی اے کے عفریت سے بچا لیا تھا اور سینٹ میں بھی پیپلز پارٹی کی حجم سے زیادہ سیٹیں لے لی تھیں۔
تحریک عدم اعتماد کے چکمے سے آصف علی زرداری اس دفعہ بھی سینٹ میں پیپلز پارٹی کیلئے اضافی سیٹیں حاصل کر لے گا اسٹیبلشمبٹ کی جان پھر بھی سوغات سے نہیں چھڑائے گا ۔ یہ سب اندر سے ملے ہوئے ہیں اور پکے پکے ملے ہوئے ہیں۔
سیاستدان طاقتوروں کو مزید رسوا کرنے کیلئے چکر پر چکر دے رہے ہیں ۔ سیاستدان سوغات کو خدائی تحفہ سمجھ کر اسکی حکومت بچا رہے ہیں کہ سوغات کے ہر مکر،چال بازی اور فراڈ ۔۔۔۔پر عوامی عوامی غصہ سوغات پر کم اور اس کو مسلط کرنے والوں پر زیادہ نکل رہا ہے۔
غربت،بے روز گاری اور مہنگائی کے ہاتھوں کچلے بے بس عوام سوغات کو کم اور خلائی مخلوق کو زیادہ زمہ دار سمجھ رہے ہیں ۔سیاستدان کوئی پاگل تھوڑی ہیں کہ وہ اس سوغات سے اسٹیبلشمنٹ کی جان چھڑائیں۔
سیاستدان دیکھ رہے ہیں کہ ملک کا وہ حال ہو گیا ہے کہ حکومت سنبھالنا تمام معاشی تباہی کا ملبہ اٹھانے کے برابر ہے۔ سیاستدان حکومت سنبھالنے کیلئے تیار نہیں بلکہ بے بسی کا تماشا دیکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں ۔ سیاستدان دیوار پر لکھی تحریر پڑھ چکے ہیں کہ “یہ کمپنی نہیں چل سکتی” انہیں کیا پڑی ہے کہ کمپنی کی بندش کا الزام اپنے سر لیں۔
جنہوں نے کمپنی میں سرمایہ کاری کی وہی کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے زمہ دار ہیں اور اب مکاری سے کمپنی اپوزیشن کو سونپ کر بھاگنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں۔
سیاستدان کوئی بچے تھوڑی ہیں کہ وہ جھانسے میں آئیں گے۔ ان کا سوچا سمجھا فیصلہ ہے کہ “خود ہی لائے تھے خود ہی بھگتو اور عوام کو جواب بھی دو ،کوسنے اور بددعائیں بھی لو اور اپنی سوغات کو مزا بھی چکھو۔
سیاستدانوں نے چپکے سے قول و قرار کر رکھا ہے کہ ہاتھی کو گنے کے کھیت میں جانے کی اجازت اس وقت دیں گے جب ہاتھی اچھے بچوں کی طرح رہنے کا وعدہ کرے گا اور اس طرح زندگی گزارنے کی ضمانت دے گا جس طرح مہذب جمہوری ریاستیں زندگی گزارتی ہیں ۔ ہاتھی بات نہیں مانتا تو ہاتھی جانے اور اجڑا ہوا گنے کا کھیت ہمیں اس سے کیا۔
The views expressed above are the writer’s own and are not those of The Thursday Times.
zabrdat ……must read words….bhut gherai sy majooda halaat ki akaasi ki hy…bhut km logon ka dhiyan is pehloo ki tarf hy…bhaga bhaga k maarny ka irada hy ,r waqai aisa kr rhy hen…
Very nice picture of the game ! Good Analysis