Columns

Columns

News

جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، آصف کھوسہ اور عظمت سعید ملک و قوم کے مجرم ہیں، نواز شریف

ہنستے بستے پاکستان کو سازش کے تحت تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کر دیا گیا، جب تک تمام سازشی کردار کیفرِ کردار تک نہیں پہنچائے جائیں گے تب تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن اعلامیہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد 54 روز کا انتخابی پروگرام ہو گا۔

نواز شریف کی خدمات نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہتا، مریم نواز شریف

نواز شریف نے 9 سالوں میں پاکستان کی اتنی خدمت کی ہے کہ اگر انہیں نکال دیں تو پیچھے کھنڈرات کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہتا، آپ سب پاکستان بنانے والی جماعت کے وارث ہیں۔

کینیڈا میں سکھ راہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہے، ہماری سرزمین پر ہمارے شہری کے قتل میں بھارت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کے خلاف اور ناقابلِ قبول ہے۔ کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو بھی ملک سے نکال دیا ہے۔

ہم انتقام کی خواہش نہیں رکھتے لیکن مجرموں کو چھوڑ دینا بہت بڑا ظلم ہو گا، نواز شریف

کروڑوں عوام کے وزیراعظم کو چار ججز نے گھر بھیج دیا، اس کے پیچھے جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید تھے، آلہ کار ثاقب نثار اور آصف کھوسہ تھے، ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہو گا۔ نواز شریف کا پارٹی اجلاس سے خطاب
Opinionجاھلیت پارٹی

جاھلیت پارٹی

Hammad Hassan
Hammad Hassan
Hammad Hassan has been a columnist for over twenty years, and currently writes for Jang.
spot_img

تحریر حماد حسن


یہ وہ منتشر لیکن حد درجہ تباہ کن جاھلیت ھی ہے جس نے اس ملک کی تباہی اور بربادی میں نہ صرف سب سے بڑا کردار ادا کیا بلکہ جب بھی یہ بدنصیب ملک آگے کی طرف بڑھنے لگا تو اس کا راستہ کاٹنے اور اسے منہ کے بل گرانے میں اسی جاھلیت پارٹی نے سب سے زیادہ حصہ ڈالا
یہ ایک ایسی “پارٹی ” ہے جس کا نہ کوئی انتخابی نشان ہے نہ جماعتی منشور نہ ھی کوئی پارٹی لیڈر اور نہ کوئی باقاعدہ تنظیم .
لیکن سیاستدانوں فوجی ڈکٹیٹروں اور سول انتظامیہ کی نسبت اس “پارٹی” کے جرائم انتہائی خوفناک ہیں
کیونکہ ھر اندرونی و بیرونی سازشی منصوبوں خطرناک عزائم اور ظالمانہ کاروائیوں کو ہمیشہ اسی جہالت پارٹی نے مدد اور سہارا فراہم کیا.
گویا یہی جہالت ھی ہے جو اس ملک کی تباہی کا سب سے بڑا مجرم ٹھرتا ہے
اس ملک کے ھر محسن کو جب بھی راستے سے ہٹانے کا معاملہ درپیش ہوا تو غددار کافر کرپٹ اور ایجنٹ کا جھوٹا لیکن کراہت بھرا بیانیہ اسی جاھلیت پارٹی کے بے شعور اور بے لگام غول کے ذریعے ھی آگے بڑھایا گیا.
قائد اعظم کو کافر اعظم کہا گیا تو حقائق سے بے خبر جاھلیت پارٹی تب بھی اسی نعرے کی گردان کرتا رہا
خواجہ ناظم الدین فیروز خان نون اور حسین شہید سہروردی جیسے عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کو خاکستر کرنے کے لئے اسی جہالت کے”ایندھن ” سے کام لیا گیا
مادر ملت فاطمہ جناح ایک بد ترین ڈکٹیٹر کے مقابل آئیں تو ان پر بھی یہی جہالت چھوڑ دی گئی اور انہیں غددار کہا گیا
منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ایجی ٹیشن سے پھانسی تک اسی جذباتی جاھلیت نے اپنی خدمات اور اپنے کندھے پیش کئے
بے نظیر بھٹو کو سیکورٹی رسک پیش کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تو کونوں کھدروں سے اسی جاھلیت کو جھاڑ پونجھ کر نکالا گیا اور ان میں جذبات کی ہوا بھر دی گئی
اور پھر آمرانہ قوتوں کے تخلیق کردہ نواز شریف خلاف توقع جمہوریت اور آئین و قانون کی بالادستی کے راستے پر نکل پڑے تو مدتوں سے بیکار اور ڈمپ کئے ہوئے جاھلیت کو پرانے نعروں کافر اعظم غددار لا دین اور سیکورٹی رسک جیسا نیا نعرہ یعنی چور ڈاکو کے ساتھ سامنے لایا گیا جو ایک خوفناک تبدیلی کے باوجود بھی اس سے منحرف ہوئے کو تیار نہیں.

چونکہ اس جاھلیت پارٹی کا شعور سمجھ بوجھ حقائق کا ادراک زمانے کی تبدیلی آمرانہ ھتکنڈوں میڈیا ٹرائل کی ڈرامہ بازی ایسٹبلشمنٹ کی چالبازیوں ملکی مفاد عوام کی سود و زیاں میں تفریق کرنے اور سیاسی حرکیات کو سمجھنے سے کوئی سروکار نہیں ہوتا بلکہ اپنے نقصان اور غیروں کے فائدے کے لئے ایک احمقانہ جذباتیت کے ساتھ استعمال ہونا ھی ان کی جبلت ھے اسی لئے ان کی سمت بلکہ بے راہ روی کا تعین بھی وہی قوتیں کرتی ہیں جو اس جاھلیت کو زندہ رکھنے کے لئے مخصوص حالات اور فضائیں تخلیق کرکے اسی کے بطن سے نئی جاھلیت کو نہ صرف پروان چڑھاتے ہیں بلکہ نیا نعرہ بھی ان کے دماغو اور منہ میں ٹھونس دیتے ہیں جنہیں یہ بلا سوچے سمجھے دھراتے رہتے ہیں.
مثال کے طور پر گزشتہ ایک عشرے سے چور ڈاکو کے نعرےپر لگائے گئے اس غول کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ پرویز مشرف اس ملک کا واحد آدمی ھے جسے اعلی عدالت نے نہ صرف غددار ڈکلیئر کیا بلکہ اسے گھسیٹ کر لانے اور پھانسی دینے کا حکم بھی دیا
لیکن اس عدالت اور اس عدالتی فیصلے کا کیا بنا ?اور کیوں بنا ?
جہالت پارٹی کو اس سے بھی کوئی غرض نہیں کہ ترقی کی راہ پر گامزن ملک کا بیڑہ کس نے اور کن مقاصد کے لئے غرق کیا ?
جہانگیر ترین سے زلفی بخاری اور عاصم باجوہ سے عامر کیانی تک جیسے لوگوں سے اس ملک کو کیا نقصان پہنچا اور انہیں کا اصل ٹھکانہ کہاں ہونا چاہئے?

اس غول کےلئے یہ بات نہ تو قابل غور ہے اور نہ ھی قابل تشویش کہ اس ملک میں قانون سب کےلئے یکساں کیوں نہیں ?
کسی آمر نے کھبی جیل کا پھاٹک تک نہیں دیکھا (عدالتی احکامات کے باوجود بھی ) جبکہ سیاستدانوں حتی کہ منتخب وزراء اعظم تک جیلوں کال کوٹھڑیوں پھانسیوں اور گولیوں کا نشانہ کیوں بنتے رہے ہیں.
جہالت پارٹی کے لئے یہ بات برگز اھم نہیں کہ کشمیر کا سودا کس نے کیا اور مظلوم کشمیری سفاک ھندوستانی سپاہ کی رحم و کرم پر کس نے اور کن مقاصد کے لئے تنہا چھوڑ ے
تباہی سے دوچار معیشت خوفناک مہنگائی پٹرول چینی گھی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ بھی جاھلیت پارٹی کا درد سر نہیں
کراچی کا بندوق بردار اور بوری بند الطاف حسین اچانک کہاں سے نمودار ہوا تھا.اور تیس سال تک اسے کیوں نہیں روکا گیا اور پھر کراچی اس کے چنگل سے اچانک کیوں اور کیسے نکلا ?
طاھر القادری سے تحریک لبیک تک کہاں سے اور کیسے نمودار ہوتے ہیں
جہالت پارٹی کے پاس یہ بات سوچنے کےلئے نہ تو دماغ ہے اور نہ ھی وقت کہ ستر سال گزرنے کے بعد بھی یہ ملک مسلسل نازک دور سے کیوں گزر رھا ہے
نہ یہاں جمہوریت پنپ رھی ہے نہ آئین و قانون کی بالادستی قائم ہو رہی ہے اور نہ ھی کرپشن رک رھی ہے

اس غول کو نہ تو میڈیا کی آزادی سے دلچسپی ہے اور نہ ھی حق و صداقت پر مبنی صحافت سے
علم شعور مطالعہ اور با خبری کی بجائے بہتان طرازی الزامات اور گالم گلوچ ھی اس طبقے کا اولین ترجیح ہے

میڈیا کی آزادی پسند ہے بشرطیکہ ان کی خواہش مطابق بات کریں پھر بے شک آپ کی کرپشن اور ٹاوٹ صحافت سے بنائے گئے فارم ھاوسز لگژری لائف سٹائل لمبی لمبی گاڑیاں حتی کہ ذاتی جہاز بھی خون پسینے کی کمائی مانے جائیں گے لیکن اگر کوئی صحافی ان کی خواہش کے برعکس یا باالفاظ دیگر مبنی بر حقیقت بات کرے تو لفافہ کرپٹ اور بکاو ہی ٹھرے گا
پرویز مشرف سے کشمیر کے واقعات تک ہوتے ہوئے بھی غدداری کا لیبل صرف ان لوگوں پر چسپاں کرتے رہیں گے جن کے نام اس غول جاھلیت کو تیسرے درجے کے صحافیوں اور اس سے بھی کم تر میڈیا کے ذریعے ازبر کرائے گئے ہیں

فارن فنڈنگ کیس بنی گالہ میڈیسن گھپلے چینی سکینڈل پشاور بی آر ٹی مالم جبہ پنڈی رنگ روڈ سکینڈل پاپا جونز کرونا فنڈ تحائف و توشہ خانے کے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین علیمہ خان خسرو بختیار رزاق داوود عامر کیانی اور زلفی بخاری کے معاملات پر مٹی پاؤ اور صرف نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کو چور ڈاکو کہتے رہیں کیونکہ ان کی ذہنی تخلیق ان میڈیائی ٹاوٹوں نے کی جنہیں مخصوص ایجنڈے دے کر میڈیا پر بٹھایا گیا تا کہ جاھلیت پارٹی پھلے پھولے.
ثاقب نثار سے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال جیسے بد قماشوں سے جاھلیت پارٹی کا کیا لینا دینا ? کیونکہ میڈیائی ٹاوٹوں نے اس سلسلے میں جہالت پارٹی کی “دماغ سازی ” ھی نہیں کی اور اپنے طور پر سوچنے کے لئے ان کے پاس ذھن کہاں .

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.