حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی کی قیمت میں آئیندہ 15 روز کیلئے اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جسکے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 1 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
حکومت نے2022 کے آغاز میں ہی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا اور اب 15 روز بعد دوبارہ اضافہ کردیا گیا ہے واضع رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافہ گذشتہ روز منی بجٹ کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔
