ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ کرپشن رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کیلئے بری جبکہ تحریک انصاف کی موجوہ حکومت کیلئے بہت خبر ہے جسکے مطابق ۲۰۲۱ میں پاکستان کرپشن میں سولہ درجے ترقی کرتے ہوئے 140 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے واضع رہے کہ 2020 میں پاکستان کا دنیا میں کرپشن کے لحاظ سے 124 واں نمبر تھا
اہم بات یہ ہے کہ کرپشن میں اتنا زیادہ اضافہ تحریک انصاف کی اس حکومت کے دور میں ہورہا ہے جو احتساب کے نعرہ کیساتھ آئی تھی اور پچھلے حکومتوں کو چور او ڈاکو قرار دیا جاتا رہا اور کہا جاتا رہا کہ پچھلی حکومتیں اور حکمران کرپٹ تھے واضع رہے کہ یہ رپورٹ اس وقت آئی ہے جب صرف ایک روز قبل ہی مشیر احتساب شہزاد اکبر نے استعفی دیا ہے
ایسا کافی عرصہ بعد ہوا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ایک برس کے دوران اتنی زیادہ بڑھی ہواگر پچھلے چند برس کا تقابل دیکھیں تو پاکستان کی رینکنگ یوں رہی:
2021 -> 140
2020 -> 124
2019 -> 120
2018 -> 117
2017 -> 117