جو نواز شریف کا فیصلہ ہے وہی ہمارا فیصلہ: مسلم لیگ ن سی ای سی

پارٹی قائد میاں نواز شریف پر مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا مکمل اعتماد کا اظہار۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

PML(N) chief Nawaz Sharif is shown.
PML(N) chief Nawaz Sharif is shown.
Listen to this articleجو نواز شریف کا فیصلہ ہے وہی ہمارا فیصلہ: مسلم لیگ ن سی ای سی1 min · device voice0:00 / 1:05

پارٹی قائد میاں نواز شریف پر مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا مکمل اعتماد کا اظہار۔

آج مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جماعت کے قائد میاں نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے کی۔

اجلاس میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے میاں نواز شریف کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے اور کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پوری جماعت کو قابل قبول ہوگا۔

آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے تحریک عدم اعتماد لا کر چھٹکارا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسکے لیے تمام آئینی و قانونی طریقہ کار کو استعمال کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

واضع رہے کہ ن لیگ کا یہ اہم اجلاس آج اس وقت منعقد ہوا ہے جب کل پارٹی صدر میاں شہباز شریف مریم نواز اور حمزہ شہباز کیساتھ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے مابین اہم ملاقات ہوئی تھی۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media