پاکستان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں پر قابو پائے۔ تہران نے اضافی فنڈنگ و ہتھیاروں کا وعدہ کرتے ہوئے حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کی ہدایت دی۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب حوثیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔ روئٹرز
Pakistan has moved on two fronts over the Houthi assault on Saudi Arabia this week: Defence Minister Khawaja Asif warning the Makkah Defence Pact could become operational, and Pakistan separately delivering a direct diplomatic warning to Iran, Reuters reports, urging Tehran to rein in the Houthis.
Apple has unveiled the iPhone Duo, its first-ever foldable iPhone, featuring a 7.6-inch display Apple calls the largest and most immersive iPhone screen ever. The launch, presided over by new CEO, starts at $1,999, with preorders opening October 16.
US President Donald Trump did not push back on British plans to sanction Israeli settlements when briefed by Prime Minister Andy Burnham, a Western official told The Times of Israel.
British Prime Minister Andy Burnham announced a package of measures targeting Israeli settlements in the West Bank, including a trade ban, a formal declaration that the occupation is unlawful, and sanctions on individuals and companies profiting from settlement expansion, calling it a decisive break from years of British hesitancy.
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
مریم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جب انکی والدہ مرحومہ کلثوم نوازلندن میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اور وہ انکی عیادت کیلئے لندن میں موجود تھیں تو روزانہ گھر سے ہسپتال جاتے اورواپسی پر تحریک انصاف کے کارکنان راستے میں موجود ہوتے تھے اور انکوگالی دیکر بلایا کرتے تھے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ انکے لیے قابل احترام ہیں لیکن وہ جو عزت کا معیار اپنی اہلیہ کیلئے چاہتے ہیں وہی معیار مرحومہ کلثوم نواز اور دوسروں کی ماوں بہن بیٹیوں کیلئے بھی ہونا چاہیے نہ کہ دوسروں کی بہن بیٹیوں کی کردارکشی کی جائے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ انکوبے گناہ ہوتے ہوئے بھی سزائے موت کی چکی میں قید رکھا گیا اور جب وہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں الیکشن کیمپین پر تھیں تو انکی کیمپین کا سیاسی طور پر تو تحریک انصاف کے پاس جواب نہیں تھا اسی لیے انکے وزرا نے انکی کردار کشی اور ذاتی حملے کیے اور اس وقت عمران خان بڑے خوش ہوتے تھے اور تالیاں بجایا کرتے تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کی بیٹی جویریہ شہباز جب اپنے والد کا ہاتھ تھام کرعدالت جایا کرتی تھیں تب انکے ساتھ جو سلوک ہوا سب نے دیکھا اور اب شہباز ثنا بچہ عاصمہ شیرازی غریدہ فاروقی کیساتھ جو کچھ کیا گیا وہ بھی سب نے دیکھا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں کہ ان پر تنقید نہیں ہوسکتی انکے پرانی ساتھی محسن بیگ جب انکے ساتھ تھے تو وہ بہت اچھے تھے لیکن اب جب انہوں نے عمران خان پر تنقید کی تو وہ بوکھلا گئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اگر نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتا تو اسکو اٹھا کر جج کے سامنے رکھتے اس طرح حیلوں بہانوں سے وقت نہ مانگا جاتا اور آج پھر چار ہفتے کا ٹائم مانگ لیا ہے میں ہر پیشی پر عدالت پیش ہوتی ہوں لیکن نیب کو اتنی ڈھیل نہیں دینی چاہیے اسکو چاہیے کہ اگر ثبوت ہیں تو پیش کرے ورنہ کیس کا فیصلہ کردیا جائے۔
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔