پاکستان نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں پر قابو پائے۔ تہران نے اضافی فنڈنگ و ہتھیاروں کا وعدہ کرتے ہوئے حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کی ہدایت دی۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب حوثیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔ روئٹرز
Pakistan has moved on two fronts over the Houthi assault on Saudi Arabia this week: Defence Minister Khawaja Asif warning the Makkah Defence Pact could become operational, and Pakistan separately delivering a direct diplomatic warning to Iran, Reuters reports, urging Tehran to rein in the Houthis.
Apple has unveiled the iPhone Duo, its first-ever foldable iPhone, featuring a 7.6-inch display Apple calls the largest and most immersive iPhone screen ever. The launch, presided over by new CEO, starts at $1,999, with preorders opening October 16.
US President Donald Trump did not push back on British plans to sanction Israeli settlements when briefed by Prime Minister Andy Burnham, a Western official told The Times of Israel.
British Prime Minister Andy Burnham announced a package of measures targeting Israeli settlements in the West Bank, including a trade ban, a formal declaration that the occupation is unlawful, and sanctions on individuals and companies profiting from settlement expansion, calling it a decisive break from years of British hesitancy.
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق جعلی وزیراعظم ۔ آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟ کبھی سعودی عرب۔ایران کے درمیان ثالثی۔کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی۔یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگیئ ؟آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو۔سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاو۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرا ہے۔خود کو بھی زخمی کر رہے ہو اور پاکستان کو بھی۔کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے۔آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو۔پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو۔ اور اس کی سلامتی سے مت کھیلو۔
انہوں نے کہا کہ کسی مُلک یا قوم کے لیے اس سے زیادہ خطرناک اور بدقسمتی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ انکے مستقبل اور تقدیر کے فیصے عمران جیسے احمق اور جاہل انسان کریں۔ جتنے خطرناک نتائج تمہارے وزیراعظم رہنے سے اس مُلک نے بھگتے ہیں، اُن سے زیادہ کا تو تصور بھی نہی کیا جا سکتا۔
مریم نواز کہتی ہیں کہ نوازشریف کو ۳ بار وزارت عظمٰی کے عہدے سے ہٹایا گیا لیکن انہوں نے مُلکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔نا کسی پر جھوٹے الزام لگائے۔ اس سے زیادہ مُلکی سلامتی کے لیے خطرناک بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنا اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کہ مُلک کا تماشہ بنا دے؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی سابق وزیرِاعظم کا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط دکھانے کا کہنا ان کی مجھے بچا لو فریادوں کا حصہ ہے۔ برائے مہربانی سپریم کورٹ کو اپنے فتنے اور شر سے دور رکھیے۔
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔