کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی، قومی سلامتی کمیٹی

قومی سلامتی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ خفیہ ادارے نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کیں اور مراسلے کی کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کسی قسم کی کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کی بیرونی سازش کے ثبوت ملے ہیں۔

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A combination file photo shows Prime Minister Shehbaz Sharif with COAS General Bajwa, CAS Marshal Babar, and CNS Admiral Niazi.
A combination file photo shows Prime Minister Shehbaz Sharif with COAS General Bajwa, CAS Marshal Babar, and CNS Admiral Niazi.
Listen to this articleکوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی، قومی سلامتی کمیٹی1 min · device voice0:00 / 1:26

نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ۳۸واں اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزرا خواجہ آصف رانا ثنا اللہ احسن اقبال حنا ربانی کھر مریم اورنگزیب سمیت چیف آف آرمی سٹاف چیف آف نیول سٹاف چیف آف ائیر سٹاف چئیرمین جائنٹ چیف آف سٹاف امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید اور دیگر سینئر سول اور ملٹری افسران نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے کمیٹی کو مراسلے کے مندرجات پر بریفنگ دی۔  

اجلاس میں قومی سیکیورٹی ایجنسیز نے شرکا کو سازش کے ثبوت نہ ملنے کا بتایا کمیٹی کو بتایا گیا کہ خفیہ ادارے نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کیں اور مراسلے کی  کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کسی قسم کی کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کی بیرونی سازش کے ثبوت ملے ہیں۔

آج کے اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے ہونے والے گذشتہ نکات کی بھی توثیق کردی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سابق سفیر کا خط آج دیکھا ہے جس میں کسی کا نام نہیں ہے۔

TT News Desk

News from The Thursday Times' news desk.

More from this desk

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media