spot_img

Columns

Columns

News

EU formally commends Pakistan’s Iran mediation as Kallas visits Islamabad

The EU formally commended Pakistan's Iran mediation, supported Pakistan's Kashmir position, called for action against Afghan terrorist groups and backed a two-state solution for Palestine in joint communiqué. Kallas met PM Shehbaz and Field Marshal Munir.

UN documents Taliban rape and sexual abuse of Afghan women

ISLAMABAD (The Thursday Times) — The United Nations Secretary-General's...

Iran’s president reportedly submitted a resignation letter. Here is what we know!

Iran International reports President Pezeshkian submitted a resignation letter citing IRGC takeover. Iran's presidency denies it. Khamenei is reportedly in seclusion. The US-Iran deal has not been signed. The Thursday Times reports what is known and what remains contested.

EU’s Kaja Kallas to visit Islamabad for talks with Pakistan’s top leadership

EU foreign policy chief Kaja Kallas visits Islamabad on 1 June 2026 for the 8th EU-Pakistan Strategic Dialogue, meeting Pakistan's top civilian and military leadership including Field Marshal Munir.

PSG win the Champions League, defeating Arsenal 4-3 on penalties

PSG are back-to-back Champions League champions after defeating Arsenal 4-3 on penalties in Budapest. Havertz gave Arsenal an early lead before Dembele equalised. Neither side could find a winner in 120 minutes. PSG held their nerve in the shootout. The Thursday Times reports.
Opinionعمران خان ملک کو کیوں تقسیم کرنا چاہتے ہیں؟
spot_img

عمران خان ملک کو کیوں تقسیم کرنا چاہتے ہیں؟

آج پیچھے مڑ کر دیکھیں تو احساس ہو گا کہ مسئلہ عمران خان نہیں اصل مسئلہ وہ سوچ ہے جو ہر دس سال کے بعد جمہوریت پر حملہ آور ہوتی ہے،ایسے ہائیبرڈ نظام تشکیل کرتی ہے۔ ایسے مہرے ایجاد کرتی ہے۔

Ammar Masood
Ammar Masood
Ammar Masood is the chief editor of WE News.
spot_img

عمران خان کے حالیہ ہذیان اور ہیجان سے اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد انکے عزائم کیا ہیں۔ وہ اقتدار میں دوبارہ آنے کے لئے کس کس پستی میں گر سکتے ہیں۔ کس نفرت کے بیانئِے کو فروغ دے سکتے ہیں۔  وہ اس ملک میں قتل غارت کا بازار گرم کر سکتے ہیں۔ دارالخلافہ کو نذر آتش کر سکتے ہیں۔ صوبوں کو وفاق پر چڑھائی کا حکم دے سکتے ہیں۔ اداروں کی بے توقیری کر سکتے ہیں۔ شہر انصاف پر تہمت لگا سکتے ہیں۔ ملک کی معاشی تنزلی کا پیغام دنیا بھر کو دے سکتے ہیں اور حد تو یہ ہے کہ اب وہ ملک کی تقسیم کی بات بھی علی الاعلان کر سکتے ہیں۔ عمران خان سے اسی طرح کی توقع تھی۔ جو شخص چار سال تک نشے کی حالت میں ملک چلاتا رہا، مٹکے میں سے نام نکال نکال کر سرکاری افسران کی تعیناتیاں کرتا رہا، ہر مخالف  سوچ اور آواز کو انتقام کا نشانہ بناتا رہا۔ عوام کے اوپر مہنگائی کا قہر فخر سے بپا کرتا رہا۔ اس شخص سے کوئی اور کیا توقع کر سکتا ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان منتخب حکمران بھی نہیں تھے۔ ان کو منتخب کروایا گیا تھا۔ انکے لئے انتخابات کی زمین ہموار کی گئی، ان کے لئے میڈیا کا دل موم کیا۔ انکو عدالتوں سے صادق اور امین کا خطاب دلوایا گیا۔ انکے ہر مخالف پر زندگی تنگ کی گئی۔ انکے لئے سینٹ میں ووٹ فراہم کیئے گئے۔ انکے لئے ہر من پسند بل قومی اسمبلی سے منظور کروایا گیا۔ انکے سوشل میڈیا کی جانے کہاں کہاں سے فنڈنگ کی گئی۔ انکی خوشنودی کے لئے انصاف میں تعطل پیدا کیا گیا۔ کبھی بی آر ٹی کی تحقیقات پر پابندی لگائی گئی،  کبھی فارن فنڈنگ والے کیس کو برسوں تہہ خانوں میں سڑنے دیا گیا۔ کبھی بزادر کو وسیم اکرم پلس بتایا گیا۔ کبھی فرح گوگی کے کارناموں کو چھپایا گیا۔ کبھی مخالفین کو بنا کسی مقدمے کے جیلوں میں ڈلوایا گیا۔ کبھی مثبت رپورٹنگ کا حکم دیا گیا۔ کبھی ا تحادی جماعتوں کومینج کیا گیا۔ سارے کام عمران خان کے لئے علی الاعلان کیئے گئے۔ کوئی پردہ کوئی حجاب باقی نہیں رکھا گیا۔ لاڈلے کو لاڈ سے اقتدار میں لایا اور حکومت میں لانے کے بعد بھی چار سال تک اسکے لاڈ اٹھائے گئے۔

اتنی جدوجہد اتنی جانکاری کے بعد نتیجہ کیا ہوا۔ کہ جس شخص کو پاکستان کا مسیحا بنا کر پیش کیا گیا وہ پاکستان کے ہی درپے ہو گیا۔ جس ارض مقدس کا حکمران مقرر کیا گیا اسی ملک کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بات کرنے لگا۔ اپنے محسنوں کو تضحیک اور تمسخر کا نشانہ بنانے لگا۔ کیا فائدہ ہوا اس ہائیبرڈ نظام کا۔ کیا فائدہ ہوا دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن لوٹنے کا۔ کیا حاصل کیا عوام کی منشا کو پاوں تلے روندنے کا۔ کیا فائدہ ہوا سیاسی جماعتوں کو پامال کرنے کا۔ آج انہی جماعتوں کی طرف کشکول حاجت اگر بڑھانا تھا تو اس سےپہلے بھی سوچنا چاہیے تھے کہ اس طرح کا ہائی برڈ نظام کامیاب نہیں ہو سکتا۔ زمین پر کوئی بھی پودا مصنوعی تنفس سے زندہ نہیں رہ سکتا۔ عوام کو جمہوریت کے نام پر چابک مارنے سے کیا حاصل ہوا۔ سیاسی قیادتوں پر الزام بہتان لگانے سے کیا حاصل ہوا۔

ملک اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ ایک لاڈلا ملک توڑنے کی بات کر رہا ہے۔ فوج کے ختم ہونے کا اعلان کر رہا، ڈیفالٹ کی ذلت سے ملک کو سرفراز کر رہا ہے۔ اب اس لاڈلے کو روکنے کا کوئی اہتمام نہیں۔ اب ایک ذہنی مریض کے ہذیان سے قوم کو نکالنے کا کوئی حل نہیں۔ اب اس تباہی بربادی سے بچانے کا کوئی حل نہیں۔ اب نفرت کی رسم سے پاکستانیوں کو بچانے کا کوئی حل نہیں۔ عمران خان کے توسط سے ہمیں اب مسلسل شرمندگی اور شر پسندی  درپیش ہے اور وہ جو ملکی معاملات کا منٹوں میں حل نکال لیا کرتے تھے وہ اس وقت منہ میں گھنگھنیاں ڈال کر بیٹھے ہیں۔ سوال صرف اتنا ہے کہ اب ان کے پاس کوئی حل  نہیں۔ جو بڑے بڑے فیصلے ڈرائنگ روموں میں لمحوں میں کر لیا کرتے تھے اب انکے پاس اس فتنے کا کوئی علاج نہیں؟

آج پیچھے مڑ کر دیکھیں تو احساس ہو گا کہ مسئلہ عمران خان نہیں اصل مسئلہ وہ سوچ ہے جو ہر دس سال کے بعد جمہوریت پر حملہ آور ہوتی ہے،ایسے ہائیبرڈ نظام تشکیل کرتی ہے۔ ایسے مہرے ایجاد کرتی ہے۔ وہ قوتیں جو اس ملک میں تجربے کرنے سےباز نہیں آتیں۔  اب دیکھنا ہے کہ اس عبرت ناک تجربے سے کچھ سبق حاصل کیا گیا یا پھر اب بھی آٹھویں ترمیم زد پر ہے۔

یہی ملک ہے جہاں عوامی لیڈر ذاولفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی۔ بے نظیر بھٹو کو خون میں لت پت کیا گیا۔ دو دفعہ انکی حکومت کو تاراج کیا گیا۔ تین دفعہ نواز شریف کو حکومت سے نکالا گیا۔ اس سب کے باوجود کسی نے پاکستان کی تقسیم کی بات نہیں کی۔ اس لئے کہ ان کی جڑیں اس ملک میں تھیں۔ انکو عوام کی حمائت حاصل تھی۔ ان کی سوچیں جمہوری تھیں۔ ان کے پاس ووٹ کی طاقت تھی انہیں پتہ تھا کہ آج کڑا وقت ہے تو کل پھر انکا وقت آئے گا۔ انکے ڈوبتے ستاروں کو پھر عروج مل سکتا ہے۔ عمران خان ان سے مخلتف ہے۔ خان کو پتہ ہے کہ دوبارہ ہائیبرڈ نظام کی بساط بچھائی نہیں جا سکتی۔ دوبارہ ایک سلیکٹڈ کو منتخب کرنے کے لئے ہر ادارے کی مدد حاصل نہیں کی جاسکتی۔ دوبارہ اس شخص کے لئے عوام کی منشاء کو لاٹا نہیں جا سکتا۔ اس لئے عمران خان اپنی ساری کشتیوں کو آگ لگا کر ملک کو نذر آتش کرنا چاہتا ہے کہ اب انکے پاس اسکے سوا چارہ ہی کوئی نہیں۔ سیاست کی کتاب میں سے اب انکا صفحہ پھٹ چکا ہے۔ وہ اور انکی جماعت اب قصہ پارینہ ہو چکی ہیں۔ اب انکے پاس اقتدار میں آنے کا کوئی حیلہ باقی نہیں ہے۔ اب صرف غصہ ہے انتشار ہے نفرت ہے تقسیم ہے جس کی زد پر اب یہ ملک ہے عوام ہیں اور یہ نظام ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.