Lahore has become a sister city with Osh, Kyrgyzstan's second-largest city, under an agreement signed as PM Shehbaz Sharif met Kyrgyz President Zhaparov in Bishkek.
Lahore has been designated the Shanghai Cooperation Organisation's Tourism and Cultural Capital for 2026-2027, under a resolution signed at the same Bishkek summit where Pakistan assumed the SCO chairmanship, with four flagship cultural events planned in the city.
Pakistan formally assumed the chairmanship of the SCO Council of Heads of State on September 1, taking over from Kyrgyzstan at the conclusion of the Bishkek summit. It's Pakistan's first time holding the role since joining as a full member in 2017, and Islamabad will host the organisation's 2027 summit.
The defence pact signed by Pakistan, Saudi Arabia and Türkiye three weeks ago will be known as the Makkah Defence Alliance, its secretariat has been established in Riyadh, and its first secretary general will be appointed from among Pakistanis, Turkish Foreign Minister Hakan Fidan announced in Istanbul on Monday.
The Court of Arbitration in The Hague has issued its Award on the Status of the Indus Waters Treaty and its Decision on Interim Measures, finding that India's decision to place the treaty in abeyance is not permissible and that the accord remains fully in force, according to Pakistan's Ministry of Information and Broadcasting. Neither text has been published yet, with publication expected within about a week.
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
سابق وزیرخزانہ اورمسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈٓر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہونا پاکستان کیلئے بہت زیادہ ضروری تھا کیونکہ اس کے بعد پاکستان کے تمام فنانشل معاملت چل سکتے ہیں یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہی
سنیٹر اسحاق ڈارکہنا تھا کہ موجودہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے پاس تو کوئی چوائس ہی نہیں تھی کیونکہ جو معاہدہ پچھلی حکومت کرگئی تھی انکو تبدیل نہین کیا جاسکتا اور جو کچھ تباہی پچھلی حکومت کرگئی تھی اسکے بعد انکے پاس اور کوئی چوائس ہی نہیں تھی ان حالات میں مفتاح اسماعیل نے اپنی پوری کوشش کیساتھ جو کچھ کیا ہے اس سے بہتر ہمارے پاس کچھ کرنے کی گنجائش نہیں تھی انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے پاس کوئی زیادہ چوائسز نہیں تھی ہمارا مین مقصد تھا کہ کسی طرح آئی ایم ایف کے پروگرام کو بحال کیا جائے
سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ میاں نواز شریف اور موجودہ حکومت کی ترجیح اور ہمارا اگلا ٹارگٹ مہنگائی کو کم کرنا ہے جسکے لیے ہم تمام وسائل بروئے کار لائینگے ہمارا اس پر پورا فوکس ہونا چاہیے کہ ہم مہنگائی کو شرح سود کو نیچے لیکر آئیں اور شہباز شریف حکومت کی یہ ترجیحات میں شامل ہے
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تمام مسائل اور مہنگائی کی جڑ اور وجہ یہ ہے کہ جب پچھلی حکومت نے روپے اور شرح سود کو کھلا چھوڑ دیا اور یہی تمام خرابیوں کی وجہ بنی اس سب کی وجہ سے ہمارے پورے میکرواکنامک سسٹم میں عدم استحکام پیدا ہوگیا
اس موقع پرن لیگی رہنما نے کہا تحریک انصاف نے اپنے پہلے ڈھائی برس میں روپےکی قدر میں بہتزیادہ کمی کی جسکی وجہ سے ہم20بلین یعنی چار ہزار ارب کا نقصان کرکے صرف 800ملین کی ایکسپورٹ بڑھا سکے انہوں نے کہا کہ یہ اسٹینڈرڈ اکنامک تھیوریز ہرملک میں ایک جیسی نہیں چل سکتیں انکو زمینی حقائق کیمطابق ایدجسٹ کرنا پڑتا ہے
تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی لیک آڈیو کال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جو کچھ شوکت ترین نے کیا اس پر بہت دکھ افسوس ہے وہ ایک سازش تھی ریاست کیلئے بہت بڑا رسک تھا جب آئی ایم ایف پروگرام فائنل کررہا تھا عین اس نازک پر انکو خط لکھ کر سبوتاژ کررہے تھے جو کچھ انہوں نے کیا یہ سازش بہت بڑا جرم ہے اپنی سیاست کیلئے ریاست کو داو پر لگا دیا
اپنے اوپر بنائے گئے کیس بارے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرے اوپر ایک ہی کیس ہے جو بدنام زمانہ جے آئی ٹی نے بنایا کہ 1981سے2001 تک ٹیکس ریٹرنزجمع نہیں کروائیں جو غلط ہے میں نے تو کبھی بیس منٹ اپنی ٹیکس ریٹرنز لیٹ نہیں کیں مجھے آنا فانا مجرم ڈکلئیر کردیا گیا انکا کہنا تھا کہ میری پٹیشن سپریم کورٹ میں2018 سے زیرالتوا ہے جسکی ارجنٹ بنیادوں پرسنوائی کیلئےدرخواست دی ہےواپس آنے کیلئے میرے پاس دو چوائسز ہیں یا تو دوسروں کی طرح ٹرانزٹ ضمانت لیکرواپس جاوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ میرے خلاف جو پروکلیمڈ آفنڈر کا آرڈر ہے اسکو ختم کیا جائے تاکہ میں آزادنہ طور پر ایک آزاد شہری کی حیثیت سے واپس جا سکوں
موجودہ حکومت کی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ جماعتوں کے اندر پالیسیز پر اختلاف ہونا ایک قدرتی عمل ہے ہم اپنی جماعت میں کھل کر رائے دیتے ہیں لیکن ہم سب کا مقصد ایک ہی ہے کہ مہنگائی میں کمی کی جائے روپے کو مستحکم کیا جائے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں
بھارت سے تجارت کھولنے پر سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے پر پہلے جماعت کے اندر مشاورت ہونی چاہیے اور اس پر صرف مسلم لیگ ن فیصلہ نہیں کرسکتی اسوقت پی ڈی ایم کی حکومت ہے اسلئے یہ فیصلہ متحدہ حکومت کریگی حکومتوں کو ہر چیز دیکھ کر عوام کے بہترین مفادات میں فیصلے لینا ہوتے ہین
نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔
آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔