spot_img

Columns

Columns

News

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے اُس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کے حملوں، جن میں بےگناہ جانیں ضائع ہوئیں اور پاکستانیوں سمیت متعدد شہری زخمی ہوئے، کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

Pakistan stands “shoulder to shoulder” with Saudi Arabia: Shehbaz Sharif

Prime Minister Shehbaz Sharif has reaffirmed that Pakistan stands "shoulder to shoulder" with Saudi Arabia in safeguarding its sovereignty, security and territorial integrity, in a meeting in Islamabad with the newly arrived Saudi Ambassador, Dr Rajeh Tami Albugamy.

Rubio skips New Delhi on India trip, no Modi meeting announced

US Secretary of State Marco Rubio will land in India this week with a schedule that leaves out New Delhi and includes no announced meeting with Prime Minister Narendra Modi.

Protests gather pace in India

Protests are gathering pace across India, with the Cockroach Janta Party set to hold another demonstration at Delhi's Connaught Place on Friday after the Delhi High Court refused to restrain it.

Thousands detained as India’s “largest democracy” faces criticism

The UN, Amnesty and Human Rights Watch have criticised India over the mass detention of protesters, opposition leaders, lawyers and journalists in Delhi.
NewsroomEconomyآئی ایم ایف رپورٹ تحریک انصاف حکومت کیخلاف کھلی چارج شیٹ ہے،...
spot_img

آئی ایم ایف رپورٹ تحریک انصاف حکومت کیخلاف کھلی چارج شیٹ ہے، اسحاق ڈار

پاکستان کی تاریخ میں میں آئی ایم ایف کا پروگرام صرف ایک مرتبہ کامیابی سے مکمل ہوا جو میاں نواز شریف کی آخری حکومت میں بطور وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کیا تھا

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ تحریک انصاف کی پچھلی حکومت کیخلاف کھلی چارج شیٹ ہے انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف حکومت  نے دیکھا کہ حکومت جانے والی ہے تو انہوں نے جلدی میں ایسے کام کیے جو کوئی بھی محب وطن جماعت نہیں کرسکتی تھی

اسحاق ڈار نے یہ بات نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہی انکا تھا کہ وہ تمام وعدے جو تحریک انصاف حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے انکو نہ صرف پورا نہیں کیا بالکہ جاتے جاتے گندی سیاست کرتے ہوئے پروگرام کی خلاف ورزی کی اور معاشی سرنگیں بچھا گئے جسکا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا اور معاملہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے تک پہنچ گیا اور اگر موجودہ حکومت سخت اور غیر مقبول فیصلے نہ لیتی اور آئی ایم کا پروگرام بحال نہ ہوتا تو ایک بھیانک صورتحال ہوجاتی لیکن ان شا اللہ ایسا کبھی نہیں ہوگا کہ پاکستان کا دیوالیہ نکلے

سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں میں آئی ایم ایف کا پروگرام صرف ایک مرتبہ کامیابی سے مکمل ہوا جو میاں نواز شریف کی آخری حکومت میں بطور وزیرخزانہ انہوں نے کیا تھا

شوکت ترین کی حالیہ پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ شوکت ترین اور عمران خان نے جب کہا کہ ہم قیمتیں نہیں بڑھائینگے اور تیل اور بجلی کی قیمت کم کررہے ہیں تو ساتھ ہی انہوں نے بیان دیا کہ سبسڈیز فنڈڈ ہیں انکا وہ بیان جھوٹا تھا جو بعد میں ثابت ہوگیا کہ انہون نے جھوٹ بولا

حالیہ مہنگائی کیوجہ سابق وزیرخزانہ نے تحریک انصاف کی پچھلی حکومت کی ناکام کارکردگی کو قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پچھلی حکومت کی ناکام کارکردگی  کے اثرات سامنے آرہے ہیں جسکی تصدیق آئی ایم ایف کی رپورٹ اب کررہی ہے جو پاکستان کی معیشت کی راہ میں جو بارودی سرنگیں تحریک انصاف جاتے جاتے تباہ کرگئی اسکو بہتر کرنے میں ہمیں اتنا عرصہ لگ گیا ہے

ن لیگی رہنما نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ طوفان کیوجہ اصل وجہ عمران خان حکومت کے فسکل ڈسپلن کی دھجیاں اڑانا تھا وہ حکومت اپنی آمدنی بڑھا نہ سکی الٹا پینتیس فیصد اخراجات بڑھا دیے جسکا نتیجہ نکلا کہ ہمیں پانچ ہزار ارب سے زائدکا ایکسٹرا قرضہ لینا پڑا انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں روپے کی قیمت کو کنڑول کرنا ہے روپیہ آگر آج  170/80کے درمیان ہوتا تو مہنگائی کم ہوتی

موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ مفتاح اسماعیل جو کہہ رہے ہیں حکومت کے پاس 13 ماہ ہیں لیکن انکے پاس وقت کم ہے آئین کے تحت وزیر بننے کیلئے پارلیمنٹیرین ہونا ضرورت ہوتا ہے لیکن چونکہ وہ پارلیمنٹیرین نہیں اس صورت میں وہ آئین کے تحت چھے ماہ تک فنانس منسٹر رہ سکتے ہیں جو مدت اکتوبر کے وسط تک ہے

اسحاق ڈار نے عمران خان کی پالییسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جہاں جہاں عمران خان گئے انہوں نے پاکستان کو بدنام کیا انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم قرضوں میں دھنسے ہوئے ہیں ان باتوں کے بعد کون پاگل پھرہمارے ملک میں انوسٹمنٹ کریگا ہم اپنے ملک کو خود بدنام کرتے ہیں عمران خان کو یہ گھٹیا سیاست بند کرنا چاہیے یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ورنہ کچھ نہیں ہے

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.