سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں اقوام متحدہ اور پاکستان کے اشتراک سے جاری بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے حصہ کے اختتام تک بین الاقوامی کمیونٹی کی جانب سے زبردست رد عمل سامنے آرہا ہے۔
کھانے کے وقفہ تک مندرجہ ذیل اداروں اور ممالک کی جانب سے پاکستان کیلئے إعلانات ہو چکےہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
اسلامک ڈویلپمنٹ بینک: 4.2 بلین ڈالرز
ایشین ڈویلپمنٹ بینک: 1 بلین ڈالرز
ورلڈ بینک: 2 بلین ڈالرز
فرانس: 100 ملین ڈالرز
چین: 100 ملین ڈالرز
امریکہ: 100 ملین ڈالرز
جرمنی: 84 ملین ڈالرز
جاپان: 77 ملین ڈالرز
یورپین یونین: 10 ملین ڈالرز
کانفرنس کا دوسرا اور آخری حصہ کھانے کے وقفہ کے بعد ہوگا جس میں مزید إعلانات متوقع ہیں۔