اقوام متحدہ اور پاکستان کے اشتراک سے ہونیوالی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
سوئٹزلینڈ کے شہر جینیوا میں ہونیوالی اس کانفرنس میں امریکہ، چین، فرانس، جاپان، سعودی عرب، اٹلی، کویت، بحرین، ناروے، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ذاتی طور پر اس کانفرنس میں شرکت کی جبکہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ورچوئلی خطاب کیا۔
اس کانفرنس میں پاکستان کیلئے دس بلین ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان کیا گیا جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
اسلامک ڈویلپمنٹ بینک: 4.2 بلین ڈالرز
ایشین ڈویلپمنٹ بینک: 1.5 بلین ڈالرز
ایشین انفراسٹرکچر بینک: 1بلین ڈالرز
ورلڈ بینک: 2 بلین ڈالرز
سعودی عرب: 1 بلین ڈالرز
یورپی یونین: 500 ملین ڈالرز
فرانس: 345 ملین ڈالرز
چین: 100 ملین ڈالرز
یو ایس ایڈ: 100 ملین ڈالرز
جرمنی: 88 ملین ڈالرز
برطانیہ: 9 ملین پاونڈز
جاپان: 77 ملین ڈالرز