سعودی پریس ایجنسی کیمطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن نے برادر اسلامی ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کو 10 بلین ڈالرتک بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے
اس کے ساتھ ساتھ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے مرکزی اسٹیٹ بینک میں سعودی عرب کے ڈپازٹس کو بھی 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے جائزے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں
واضع رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی مرکزی بینک میں سعودی ڈپازٹس میں 2 دسمبر 2022 میں توسیع کی گئی تھی
سعودی ولی عہد کی جانب سے یہ ہدایات پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطوں کے فریم ورک کےنتیجے میں جاری کی گئی ہیں
جینیوا میں ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے