جریدہ وال اسٹریٹ جرنل کیمطابق سعودی عرب پاکستان کو گیارہ ارب ڈالر فراہم کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے جومعاشی مشکلات کا شکار پاکستان کیلئے ایک ممکنہ لائف لائن ہے
قطر اور متحدہ عرب امارات کا بھی کہنا ہے کہ وہ پاکستان کو مدد کی پشکش کرسکتے ہیں سعودی عرب کے حالیہ اعلان کے بعد سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے پاکستان کو ملنے والی رقم بائیس ارب ڈالر تک بہنچ سکتی ہے
جریدہ کیمطابق خلیجی ممالک نے کہا ہے کہ معاشی اورمالی مشکلات کے شکار مصر کو بھی اسی طرح کی مدد فراہم کرسکتے ہیں
وال اسٹریٹ جرنل کیمطابق سعودی عرب کی جانب سے حالیہ اعلان اورحمایت کے بعد آئی ایم ایف سے پاکستان کے تعطل شدہ مذاکرات کیلئے پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوسکی ہے
واضع رہے کہ نو جنوری کوجینیوا میں ہونے والی بین الاقوامی فنڈ ریزنگ کانفرنس میں بھی پاکستان کیلئے اچھی خبرتھی جب مختلف ممالک کی جانب سے دس ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امداد اور قرضوں کے إعلانات کیے گئے