محسن رضا نقوی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کا نگران وزیراعلی تعینات کردیا ہے الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت محسن رضا نقوی کو نگران وزیراعلی مقرر کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کبھی مایوس نہیں کیا، محسن نقوی جیسے متنازعہ سخص کو وزیر اعلی مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ، اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئ راستہ نہیں ۔۔ کارکنان تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 22, 2023
محسن رضا نقوی کے نام کی متفقہ طور پر منظوری الیکشن کمیشن کے چاروں اراکین نے دی ہے۔
واضع رہے کہ محسن رضا نقوی کا نام اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے تجویز کیا تھا۔