حکومت نے پٹرول سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
وزات خزانہ کی پریس ریلیزکیمطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری جمعرات سے ہوجائیگا۔ اعلامیہ کیمطابق پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے فی لییڑ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 68 پیسے اضافہ کے ساتھ 196 روپے 68 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17 روپے 20 پیسے کے اضافہ کے بعد 280 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مٹی کے تیل میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہوگئی ہے۔