سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے دست راست اور انکے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پرویز الہی اور انکے بیٹے مونث الہی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں یہ بات صحافی عمرچیمہ نے اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ محمد خان نے اپنے اعترافی بیانات پر مبنی وڈیو اور آڈیو ریکارڈ کروا دی ہوئی ہے اس وڈیو میں ایک جج کا ذکر ہے جن کو مبینہ طور پیسے دیے گئے جس میں محمد خان بھٹی شامل تھے وہ پیسے جج کے بیٹے کے ذریعہ دیے گئے اور جج کے بیٹے کی بھی آڈیو موجود ہے۔