ACROSS TT

News

Lindsey Graham, influential US Senate hawk on Iran, dies at 71

US Senator Lindsey Graham, a close Trump ally and leading foreign-policy hawk on Iran, has died aged 71 after a brief and sudden illness, his office says.

Afghan Taliban minister says Indians and Afghans share the same DNA

Afghan Taliban Agriculture Minister Mawlawi Ataullah Omari has said Indians and Afghans "share the same DNA", describing India as feeling "like our own country" during a visit to New Delhi aimed at strengthening trade and economic cooperation.

U.S. charges Bishnoi, Goldy Brar for Nijjar assassination

The US has charged Lawrence Bishnoi, imprisoned in India, and Goldy Brar with directing the 2023 murder of Canadian Sikh leader Hardeep Singh Nijjar. 37 defendants charged, 24 arrested. The charges renew scrutiny of India-linked transnational repression.

Argentina survive Egypt scare to reach World Cup quarter-finals

Argentina beat Egypt 3-2 after trailing 2-0 in the 2026 World Cup round of 16. Goals in the 79th, 83rd and 90th minutes completed a stunning comeback. Messi and Argentina are in the quarter-finals.

امریکہ ایران ثالثی کے بعد لیبیا؛ پاکستان ایک اور سفارتی محاذ پر متحرک

پاکستان لیبیا کے مشرقی اور مغربی حریف طاقت مراکز کے درمیان خاموش ثالثی کر رہا ہے، جس میں امریکہ بھی “مکمل طور پر آگاہ اور شامل” بتایا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت اسلام آباد کے امریکہ ایران مذاکرات میں مرکزی کردار کے بعد سامنے آئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر پیچیدہ علاقائی تنازعات میں سفارتی چینل کے طور پر ابھر رہا ہے۔
Newsroomمیری حکومت کے خلاف سازش امریکہ سے نہیں بلکہ پاکستان سے شروع...

میری حکومت کے خلاف سازش امریکہ سے نہیں بلکہ پاکستان سے شروع ہوئی، عمران خان

عمران خان نے دعوی کیا کہ ان کے دور میں میڈیا آزاد تھا اور میڈیا کو جتنی آزادی تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں ملی، اتنی پہلے کبھی نہیں ملی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے میڈیا کو کنٹرول کیا ہوا ہے۔

spot_img

تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت گرانے کی سازش امریکہ سے نہیں بلکہ پاکستان کے اندر سے شروع ہوئی، حسین حقانی کو امریکہ میں یہ پروپیگنڈا کرنے کیلئے خریدا گیا کہ عمران خان امریکہ کا مخالف جبکہ جنرل باجوہ امریکہ کا طرفدار ہے، یوں سازش کر کے مجھے ہٹایا گیا اور شہباز شریف کو لایا گیا۔

سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں میڈیا آزاد تھا اور میڈیا کو جتنی آزادی تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں ملی، اتنی پہلے کبھی نہیں ملی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے میڈیا کو کنٹرول کیا ہوا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج دہشتگردی کی باتیں ہو رہی ہیں، ہمارے دور میں دہشتگردی نہیں تھی، ہم ٹیررازم سے ٹورازم کی طرف گئے۔ پی ڈی ایم کے پاس کوئی معاشی پلان نہ تھا، انہوں نے اقتدار میں آ کر سب سے پہلے اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروائے، نیب اور ایف آئی اے کو ختم کیا گیا، پارلیمنٹ کو ختم کر دیا گیا کیونکہ راجہ ریاض جیسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا تو اس کا مطلب ہے اپوزیشن ختم ہو گئی۔

سابق وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایک اجلاس کے دوران ایک غیر ملکی سربراہ سے ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھے بتایا کہ پاکستان میں آپ کی حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے اور اس میں آرمی چیف بھی شامل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں یہ بات سن کر حیران ہو گیا کیونکہ ہم (میں اور جنرل باجوہ) تو سیم پیج پر تھے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت مشکل حالات میں حکومت ملی، ایک سال بعد کرونا بھی آ گیا مگر ہم نے بہترین حکمتِ عملی اپنائی جس کی پوری دنیا نے تعریف کی، اگر اس وقت پی ڈی ایم کی حکومت ہوتی تو لوگ بھوک سے مر جاتے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.