سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شاہی محل میں ملاقات ہوئی جس میں مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف بھی شریک تھیں، تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل کے
واضع رہے کہ میاں نواز شریف، مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد شاہی دعوت پر عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔متعلق بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات محترمہ مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے متعلق بیان جاری کیا جس کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو کی گئی، میاں نواز شریف نے سعودی قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
قائد محمد نواز شریف کی وزیراعظم سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ محترمہ مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔ قائد نوازشریف کا سعودی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 21, 2023